
کوئٹہ: بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے اپنے پریس ریلیز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری فوجی آپریشنوں، گھروں کو جلانے اور درجنوں نہتے بلوچ فرزندان کی اغواء نما گرفتاریوں کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی کاروائیوں کے دوران جنگی قوانین کا احترام کیے بغیر گھروں کو جلانے اور نہتے لوگوں کی اغواء و قتل کی کاروائیوں میں روز بہ روز شدت لار ہے ہیں۔