
کوئٹہ: وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کو فعال بناکر پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو چیلنج کیا ہے ،ملک کی ترقی گوادر سے جڑی ہوئی ہے ، عید الاضحی کے بعد چینی کمپنی کو 2280ایکڑ اراضی فراہم کرینگے تاکہ آئل ریفائنری ،ویئر ہاؤس اورانڈسٹریل زون قائم کئے جاسکیں۔