کوئٹہ:کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، ایک ہفتے کے دوران اس خطرناک بیماری سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی جبکہ دو خواتین سمیت نو افراد کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق بلوچستان میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے کانگو وائرس نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے