میجیر جنرل رضوان اختر ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاک فوج میں آج پیر کے روز چھ افسران کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی ہیں، جس کے تحت ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کو آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔



انتخابات میں کراچی سے خیبر تک دھاندلی ہوئی، بلاول بھٹو زرداری

| وقتِ اشاعت :  


لاہور : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ قوم کو بتائیں گے کہ کس طرح گزشتہ سال کے عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے ان کی جماعت کو اس کے حصے کے ووٹوں سے محروم کیا گیا۔



دھرنوں کے شرکاءکا علاج کرنے والے ڈاکٹر اپنی ملازمتوں سے برطرف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان ڈاکٹر صدف بخاری کو اپنی ڈیوٹی ادا کرنے کی بجائے وفاقی دارالحکومت جاکر پی اے ٹی کے دھرنے کے شرکاءکی مدد کرنے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔



کراچی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 90 ملزمان گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ پولیس نے مختلف علاقوں سے 90 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان قبضےمیں لےلیا۔



حکومت وی آئی پیز پر پوری سیکیورٹی لگا دیتی ہے، پروفیسر افتخار اعظمی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سندھ پروفیسرز لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر افتخار اعظمی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور پروفیسر اگر اسی طرح روزانہ قتل ہو تے رہے تو ملک بالخصوص کراچی شہر پڑھے لکھے لوگوں سے محروم ہو جائے گا۔