گوادر دھرنا جاری، مختلف علاقوں میں کو سٹل ہائی وے بلاک شٹر ڈاؤن ہڑتال ،حکومت نے نمٹنے کیلئے 12ہزار پولیس اہلکار روانہ کردئیے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے گوادر میں مخدوش صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے 12 اضلاع سے پولیس اور بلوچستان کانسٹبلری کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار گوادر بھیجنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے سی پی او کوئٹہ سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کانسٹبلری کے 2200 جعفرآباد سے 1300، مستونگ سے 118، زیارت سے 105، پنجگور سے 205، خضدار سے 114، تربت سے 400، نصیرآباد سے 400، قلات سے 30، خاران سے 40، کچھی سے 43، سبی سے 250 اور لسبیلہ سے 250 اہلکار ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز گوادر بھیجے جائیں گے۔



اگرہندوستان سے کشمیر پربات ہوسکتی ہے تو بلوچستان کے معاملے پربھی بات ہوسکتی ہے ،نواب اسلم رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  چیف آف ساراوان وسابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ اگرہندوستان سے کشمیر پربات ہوسکتی ہے تو پھر بلوچستان کے معاملے پر بات چیت ہوسکتی ہے ۔



گوادر دھرنا جاری ، ظہور بلیدی آج شرکاء سے مذاکرات کرینگے ،انجمن تاجران کا شٹر ڈاؤن کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گوادر،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی گوادر کے پہنچ گئے۔ زرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان سے ان کے مطالبات اور صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک ان معاملات پر پیش رفت پر مذاکرات کریں گے۔



کوئٹہ تا کراچی قومی شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جنوبی بلوچستان پیکج کیلئے فنڈز کی فوری اجراء کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی بلوچستان طرز پر شمالی بلوچستان پیکج کاجلد اعلان کیاجائے گا۔



جام کمال کو ساتھ لیکر چلوں گا ، چیئرمین سینٹ کی تبدیلی ممکن ہے نہ ہی اسے ہٹایا جاسکتا ہے ،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جام کمال سمیت سب کو ساتھ لیکرچلوں گا، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی ممکن نہیں اور نہ ہی لگتاہے کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹایاجاسکتاہے ، حکومتوں کا فوج سے مدد لینا کوئی نقصان دہ بات نہیں اور یہ صرف سکیورٹی خدشات کے باعث لیا جانے والا قدم ہے وہ ہماری افواج ہیں،وہ ہمیں امن و امان اور دیگر معاملات میں معاونت فراہم کرتے ہیں جب بھی افغانستان میں چیزیں تبدیل ہوتی ہیں تو اثرات بلوچستان میں بھی دیکھنے میں آتے ہیں صوبے میں نئے ترقیاتی منصوبوں سے صورت حال بہتر ہوگی، خاص طور پر وفاقی حکومت کے اعلان کردہ شمالی بلوچستان پراجیکٹ سے جس میں 601 ارب روپے کے 199 منصوبے ہوں گے۔



بارڈر ٹوکن سسٹم ختم وزیراعلیٰ کا ایران سرحد پر آزادانہ تجارت کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


تربت: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت مکران کے سرحدی علاقوں میں تجارتی امور سے متعلق ا علیٰ سطحی جائیزہ اجلاس منعقد ہوا کمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی صوبا ئی وزرا ئی سید احسان شاہ ظہور احمد بلیدی اکبر آسکانی لالہ رشید بلوچ اور ماہ جبین شیران چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا آ ئی جی پولیس جی او سی 44 ڈویژن آ ئی جی ایف سی ساؤتھ کمانڈر نیوی اور دیگر متعلقہ وفاقی و صوبا ئی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں سرحدی علاقوں کے عوام کے زریعہ معاش اور سہولت کے پیش نظر تیل اور اشیاء خوردوش کی ایران سے تجارت کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی۔



میڈیا کے تعاون سے گورننس میں بہتری لائینگے ،کوئٹہ کیلئے ماسٹر پلان تشکیل دے رہے ہیں، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدا لقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر مسائلستان بنا ہوا ہے شہر میں پانی، صفائی، ٹریفک ،گیس پریشر سمیت دیگر مسائل ہیں ،کوئٹہ کے لئے ماسٹر پلان تشکیل دیا جارہا ہے وزیراعظم سے صوبے میں گیس پریشر کامسئلہ اٹھائونگا امید ہے سردی کی شدت میں اضافے سے قبل گیس پریشر بہتر ہوگا، یہ بات انہوں نے کوئٹہ شہر کے علاقوں مشرقی بائی پاس ، شیخ زید ہسپتال ، سریاب روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔



احتجاج و دھرنوں پر پابندی کا آرڈیننس قبول نہیں اپوزیشن اراکین ایسا کوئی آرڈیننس جاری نہیں ہوا ,حکومتی اراکین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کرنمنل لائز ایکٹ ترمیم آرڈیننس 2021پر اپوزیشن اراکین نے اعتراض کرتے ہوئے اسے خلاف قانون اور مارشل لاء کا قانون قرار دیا ہے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ گورنر نے ایسا کوئی آرڈیننس جاری نہیں کیا ،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو دو گھٹنے دس منٹ کی تاخیر سے قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔



حکومت نے لاپتہ طلباء کی بازیابی تک جا معہ بلوچستان بند کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  حکومت بلوچستان نے طلباء تنظیموں کے رہنماؤں سے مذاکرات کے بعد دولاپتہ طلباء کی بازیابی تک جامعہ بلوچستان کو بند کردیا،یہ اعلان بی اے پی کے ترجمان اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے جمعہ کو جامعہ بلوچستان میں طلباء تنظیموں کے رہنماؤں زبیر بلوچ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔



“گوادر کو حق دو “تحریک سے حکومتی مذاکرات میں پیشرفت ،دھرنا تین روز کیلئے موخر

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: صوبائی وزراء کا دوسرے دن بھی ” گوادر کو حق دو ” تحریک کے قائدین سے مذاکرات ہوئے۔ گوادر کو حق دو تحریک کے قائدین و ارکان نے مکران کوسٹل ہائی وے اور ایکسپریس وے پر دھرنا تین دنوں کیلئے موخر کردیا ۔ جبکہ دھرنا چوک پر دھرنا بدستور جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے سرحدی امور سے ایف سی کی بے دخلی ضلعی انتظامیہ کے حوالگی سمیت دھرنے کے شرکاء کے چار مطالبات کو تسلیم کرکے ان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔