ملکی تاریخ میں پہلی باربلوچستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سرور فائونڈیشن کے پنجاب اور بلوچستان ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے اشتراک سے شروع ہونیوالے ”بلوچستان فری ہیپاٹائٹس پروگرام” کا افتتاح کر دیا۔



بابا آپ نے مجھے ہی نہیں پورے بلوچستان کو یتیم بنادیا ہے ‘ اخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سر دار اختر جان مینگل نے اپنے والد سر دار عطاء اللہ مینگل کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں نے آج صرف اپنے والد ہی نہیں بلکہ ایک رہنماء مشل استادکو کھو دیا ہے انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سر دار عطاء اللہ مینگل نے مجھے اچھے اور برے کے درمیان فرق ،نا انصا فی کے خلاف لڑ نا سیکھا یا وہ قوم اور وطن کے لئے روشنی کی کرن تھے۔



بلوچستان کی عوام کیلئے تاریخ میں پہلی دفعہ بڑا ترقیاتی پیکیج پیش کیا گیا، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کی ملاقات بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔



بی ایل اے کے حملے فورسز اور عوام کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے نہیں روسکتے ،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جا م کمال خان نے کہا ہے کہ ریاست مخالف بی ایل اے کے حملے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کوا پنی ذمہ داریاںادا کرنے سے روک نہیں سکتے ہمیں معلوم ہے کہ دشمن ہم پر اس طرح وار کر رہا ہے شہدا کے لواحقین انکی میتوں کی تدفین کردیں۔



جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہدایت کی ہے کہ نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے فورمز کے اجلاس باقاعدہ سے منعقد کئے جائیں اور رواں سال ستمبر کے اواخر تک نئے منصوبوں کی ابتدائی کارروائی مکمل اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں۔



افغانستان میں بلوچ عسکریت پسندوں کا کوئی فعال مرکز نہیں ،افغان طالبان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اسلامی امارت افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے سیکرٹری اطلاعات بلال کریمی نے کہاہے کہ پاک افغان سرحدپرخاردار تاروں کی موجودگی کے باوجود دہشتگردی سے متعلق حکومت بلوچستان سے پوچھاجائے ،زبانی باتوں کو ثبوت نہیں قراردیاجاسکتا، کوئٹہ یا پاکستان میں افغان طالبان ہیں نہ ہی کوئی فعال مرکز ،البتہ ایسے بہت سے لوگ جو امارت اسلامی کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں اور حمایت کررہے ہیں ،بلوچ عسکریت پسندوں کی افغانستان میں کوئی فعال مرکز نہیں ،خطے بالخصوص ہمسایہ ممالک کو یقین دلاتے ہیں کہ اسلامی امارت افغانستان سے کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی ،ہمسایہ ممالک کے ساتھ سیاسی ،اقتصادی اور تجارتی سطح پر خوشگوار تعلقات کے خواہا ں ہیں ،ایک دوسرے کو نقصان دینے جیسے ماضی کے تجربوں نے ہمیشہ نقصان دیاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔