مارواڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 فرار ہوگئے، ترجمان سی ٹی ڈی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مارواڑ میں دہشتگردوان کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 6 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے،



آزادی نیوز کی خبر پر ایکشن، 5 چینی فشنگ ٹرالرز کو تحویل میں لیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : آزادی نیوز کی خبر پر کوسٹل اتھارٹی کے حکام حرکت میں آگئے۔ گوادر میں کاروائی کرکے پانچ چینی فشنگ ٹرالرز کو تحویل میں لیا ۔ جو غیرقانونی طورپر بلوچستان کی سمندری حدود میں مچھلی کا شکار کررہے تھے۔



 نواب ثنااللہ زہری اور جنرل ر عبدالقادرکا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی اپنے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل ر عبدالقادر بلوچ سمیت دیگر سیاسی قبائلی شخصیات نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کی گئی،  نواب ثنا اللہ زہری کے سیاسی و قبائلی رفقاء  نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی حمایت کردی  باقاعدہ شمولیت آئندہ چند روز میں مرکزی قیادت کیساتھ کنونشن میں کیا جائیگا جبکہ جنرل ر عبدالقادر نے مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے شرکا سے رائے طلب کی



2 ماہ میں 14 دہشتگرد مارے گئے ہیں،دہشتگردی کیخلاف جامع آپریشن شروع کرینگے، آئی جی پولیس بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آئی جی آفس کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات اور آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ دہشتگردی اور دہشتگردوں کیخلاف لڑ رہے ہیں، ہم عالمی دہشتگردوں کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں، عالمی جنگ میں پاکستان اور افغانستان سب سے زیادہ متاثر ہے



وفاقی بجٹ میں جنوبی بلوچستان کیلئے 20 ارب روپے مختص کئے، وزیر خزانہ شوکت ترین

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی بجٹ پیش کردیا، وزیر خزانہ کے مطابق جنوبی بلوچستان میں ترقیاتی پلان کیلئے 20 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کو این ایف سی کے حصے کے علاوہ گرانٹ ان ایڈ کی مدمیں 10 ارب روپے، نئی مردم شماری کیلئے5 ارب روپے، لوکل الیکشن کے… Read more »



کوئٹہ:جام کمال نے سمارٹ پولیس سٹیشن کا افتتاح کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ میں جدید ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلی نے سمارٹ پولیس سٹیشن، وومن سمارٹ پولیس سٹیشن اور پولیس سیٹلائٹ موبائل خدمت مرکز کا بھی افتتاح کیا۔تقریب میں صوبائی وزراء ظہور احمد بلیدی، میر سلیم احمد کھوسہ، پارلیمانی سیکرٹریز محترمہ بشریٰ رند، مبین خان خلجی، ایم پی اے خلیل جارج،



اب لوگ نہیں کہیں کہ وہ صرف ٹوئٹر پر چیزیں دیکھتے ہیں بلکہ عملی اب کام ہورہاہے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اہم منصوبوں کا اعلان کردیا، اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہیلتھ انشورنس اسکیم کے لئے ساڑھے پانچ ارب رکھنے کی تجویز ہے بلوچستان انٹر پرائز ڈویلپمنٹ کے لئے دو ارب دئیے جائیں گے، معذور افراد کے لیے کمک سپورٹ فنڈ میں دو ارب رکھے جائیں گے،سرکاری ملازمین کے لئے اپنا گھر ہاوسنگ فنڈ میں تین ارب رکھے جائیں گے



بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہمہ جہت ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ آج صوبے کے طول و عرض میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہاہے جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے زیارت آمد کی مناسبت سے قائد اعظم ریذیڈنسی زیارت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



نیشنل پارٹی نےبلوچستان کو امن دیا،ہمارے دور میں کیچ میں 4 ہزار سےملازمتیں دی ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک

| وقتِ اشاعت :  


تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے چاہ سر تربت میں پارٹی کارکنوں اور علاقائی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ بلوچستان کے عوام کے سیاسی و قومی حقوق کے حصول کے لیے پارٹی کو فعال و متحرک رہنا ہوگا ساحل وسائل کا تحفظ اور بلوچستان کے بچوں کے تعلیم پر سمجھوتہ قبول نہیں، گزشتہ ادوار میں تعلیم سمیت ہر ادارے میں میریٹ کو اولیت دی، تربت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا قیام ہمارا خواب ہے جس کی تعبیر کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کریں گے۔