مستونگ خود کش حملے میں سراج رئیسانی سمیت 35 افراد شہید، 50 سے زائد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 35 افراد شہید جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔



آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم نہیں دیا، چیف جسٹس

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا ہے کہ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم نہیں دیا اور نہ یہ دونوں ملزم ہیں۔



ہمیں سزائیں دینے کا فیصلہ کہیں اور ہوچکا تھا جسے 5 بار تبدیل کرکے سنایا گیا، نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں سزائیں دینے کا فیصلہ کہیں اور ہوچکا تھا جسے 5 بار تبدیل کرکے سنایا گیا جب کہانتخابات پر اربوں روپے ضائع کرنے کے بجائے اقتدار کی کرسی پر جس لاڈلے کو بٹھانا ہے بٹھادو۔



فوج کوانتخابی عمل میں بے ضابطگی خود دور کرنے کا اختیار نہیں، ترجمان پاک فوج

| وقتِ اشاعت :  


 راولپنڈی:  ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فوج کو انتخابی عمل میں بے ضابطگی خود دور کرنے کا اختیار نہیں تاہم اگر فوجی اہلکاروں نے کسی جگہ بے ضابطگی نوٹ کی تو ان کا کام الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنا ہے۔