وزیراعظم نے ریکوڈک سے گوادر بندرگاہ تک لاجسٹکس اور سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے سرکاری سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور اس میں جہاں جہاں رکاوٹیں ہوں انہیں دور کیا جائے۔



ملٹری اسٹیبلشمنٹ بھی چاہتی ہے کہ نا راض بلو چو ں سے با ت چیت کی جا ئے ،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تمام ناراض بلوچوں کو ایک مرتبہ پھر ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ بھی چاہتی ہے کہ ناراض بلوچوں سے بات کی جائے اور ہتھیار پھینک کر اور تشدد ترک کرنے والوں کے لیے ریاست نے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔



بلوچ نو جو انوں کو روزگار اور تعلیم کی فراہمی ریا ست کی ذمہ داری ہے ، شہباز شر یف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد/کوئٹہ :وزیراعظم میاںمحمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے مواصلات کے انفراسٹرکچر، خصوصاً ریلوے لائین کے حوالے سے منصوبہ سازی کی جائے گی ،چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے حکومت اور بیرک گولڈ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں… Read more »



 پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک شخص ہلاک، 2 زخمی،آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتا لگایا۔



بلوچستان کو ریکوڈک معاہدے میں سب سے زیادہ حصہ ملا ،لاپتہ افرادکا مسئلہ سیاسی بنادیا گیا ہے ،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریکوڈک معاہدے میں بلوچستان کو سب سے زیادہ حصہ ملا ہے قوم پرست جس وزیراعلیٰ کو لائے اسی کے معاہدے پر اعتراض اب انہیں نہیں جچتا، بلوچستان سے تین سالوں میں 30ہزار نوجوانوں کو ہنر سیکھاکر بیرون ملک بھیجیں گے، 400ملین ڈالر کے منصوبے کے… Read more »



پاکستان کا خفیہ اطلاع پر افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

| وقتِ اشاعت :  


دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے سرحدی علاقوں کے اندر ’انٹیلی جنس پر مبنی معلومات کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں‘ کیں جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل افغان عبوری حکومت نے کہا تھا کہ اس کی سرزمین پر کیے گئے فضائی حملے میں 8 افراد مارے گئے۔



بارکھان جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی 100ایکڑ رقبہ متاثر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ضلع بارکھان کے پہاڑی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی 100ایکڑ پر رقبہ متاثر، انتظامیہ ،سیکورٹی فورسز نے ملکر آگ پر قابو پا لیا ۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان کے مطابق گزشتہ شب بارکھان کے پہاڑی علاقے جندران میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 100ایکڑ رقبے پر درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔