امن کا قیام ترجیح ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے، قدوس بزنجو۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں سیکورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف کلیرنس آپریشن کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپاامن کے قیام کے لئے سیکیورٹی فرسز کا عزم باعث فخر ہے۔



فوج کے افسران کے استعفوں سے متعلق افوا ہیں مسترد ،مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف نے فوج کے افسران کے استعفوں سے متعلق افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے فوج اپنے چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے اور جمہوریت کے مکمل حامی ہیں لہٰذا مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔



وزیراعلیٰ کی جانب سے گندم خریداری کیلئے تمام تر اقدامات کئے گئے،چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


نصیرآباد: چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے احکامات پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی و سیکرٹری محکمہ خوراک مجیب الرحمن پانیزئی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔



سپریم کورٹ، عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار، رہا کرنے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے ہونے والی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیدیا اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔



پی ٹی آئی کا جلاؤ گھیراؤ جاری، پشاور میں 4 افراد جاں بحق، اسد عمر، فواد چوہدری، سر فراز چیمہ گرفتار، سینکڑوں کارکن بھی حراست لے لئے گئے

| وقتِ اشاعت :  


لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مسلسل دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا،مشتعل کارکنوں نے پولیس سے جھڑپوں اور جلا ؤگھیرا کا سلسلہ جاری رکھا،شادمان میں پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولا گیا، توڑ پھوڑ کے ساتھ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔



دشمن جو 75 سال میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے گروہ نے کر دکھایا: آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن جو 75 سال میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے گروہ نے کر دکھایا جبکہ جو سہولت کار ،منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔



پرامن احتجاج سب کا حق ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بد امنی کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ آئی جی پولیس کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو امن برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔



عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری، مظاہرین کی جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ

| وقتِ اشاعت :  


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکن راولپنڈی میں فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچ گئے ہیں۔