زرداری نے میرے قتل کیلئے دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دے دیا، طاقتور لوگ سہولتکار ہیں: عمران

| وقتِ اشاعت :  


عمران نے کہا کہ مجھے پتا چلا کہ قتل کی سازش ہوئی ہے تو میں نے ویڈیو بناکر باہر بھجوائی، ویڈیو میں بتایا کہ یہ چار لوگ ہیں جو سازش میں شریک ہیں، ویڈیو سے متعلق جلسے میں بتایا اس کی وجہ سے وہ پیچھے ہٹ گئے۔



بلوچستان میں قانون کی بالادستی کا ہمارا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے ،امریکی سفیر۔

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قانون کی بالادستی کے لیے ہمارا منصوبہ مکمل ہو گیا۔اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی)نے امریکی سفارتخانے کے مالی تعاون سے بلوچستان میں قانون کی حکمرانی کی صورتحال میں بہتری کے لئے 45,78,696 ڈالر (4.578… Read more »



روپے کی تاریخی بے قدری، ڈالر 255 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

| وقتِ اشاعت :  


حکومتی اقدامات کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔ آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے لیے حکومت نے دو روز ڈالر کی قدر کو مارکیٹ کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک دم 12 روپے… Read more »



پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے، امریکا

| وقتِ اشاعت :  


امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ روسی پیٹرولیم مصنوعات پر پرائس کیپ (قیمتوں کی حد) پر دستخط نہ کرنے کے باوجود پاکستان روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خرید سکتا ہے۔



بلوچستان میں کرپشن اور بدانتظامی سیاسی انجینئرنگ کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت: بلوچستان میں کرپشن اور بدانتظامی سیاسی انجینئرنگ کا نتیجہ ہے، اجتماعی مسائل کے حل کے لئے حقیقی سیاسی جماعتوں کا کردار ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شے کہن میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی ہے، جب بھی موقع ملا عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔



وزیراعلی نے نصابی کتابوں کی چھپوائی کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تعلیمی سال 2023 کے لئے کچی جماعت تا بارہویں جماعت کی نصابی کتابوں کی چھپوائی پبلیکیشن اور ان کی مفت تقسیم کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی واضح رہے کہ وزیر اعلی نے یہ منظوری محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی۔



حکومت بلوچستان اور ترکش کمپنی کے درمیان ساحلی علاقوں میں جیٹی بنانے کا معاہدہ ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ فشریز حکومت بلوچستان اور ترکش کمپنی کے مابین بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جیٹی بنانے کے لیے فزیبلٹی سروے کروانے معاہدہ طے پا گیا۔ اس معاہدے کے تحت انجیئرنگ کمپنی ٹوماس گوادر لسبیلہ لائیولی ووڈ سپورٹ پروجیکٹ کے تحت بلوچستان کے ساحلی علاقوں اورماڑہ، کْنڈ ملیر اور جیونی میں ماہیگیری کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے جدید بنیادوں پر بندرگاہیں تعمیر کرنے کے لیے تکنیکی اور تعمیری معاونت فراہم کرے گی۔