گورنر کی جانب سے آرڈیننس کی منظوری کے بعد انسداد تجاوزات مہم رک جائے گی، مرتضیٰ وہاب

| وقتِ اشاعت :  


حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے آرڈیننس گورنر سندھ کو بھیج دیا جائے گا، جس کی منظوری کے بعد قانون نافذ ہوتے ہی انسداد تجاوزات مہم روک دی جائے گی اور اس کا فیصلہ کمیشن کرے گا۔



لاپتہ صحافی کا کیس: ’ہماری آدھی زندگی غیر جمہوری حکومتوں میں گزری، یہ انہی کا کیا کرایا ہے‘

| وقتِ اشاعت :  


چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی اور بلاگر مدثر نارو کے لاپتہ ہونے سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہماری آدھی زندگی غیر جمہوری حکومتوں میں گزری، یہ انہی کا کیا کرایا ہے۔



کپوتو گریڈ اسٹیشن کا افتتاح دراصل سستی شہرت حاصل کرنے کے مترادف عمل ہے،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کپوتو گریڈ اسٹیشن کا افتتاح دراصل سستی شہرت حاصل کرنے کے مترادف عمل ہے بارہا سوشل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے پارٹی کی جانب سے دستاویزی ثبوت پیش کرنے کے باوجود کپوتو گریڈ اسٹیشن کا کریڈٹ لے جانے کی کوشش قابل افسوس امر ہے۔



پاکستان 4قومیتوں کاگھرہے، کوئی بڑا چھوٹا بھائی نہیں’راحت ملک

| وقتِ اشاعت :  


تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اورمعروف مصنف و کالم نگارراحت ملک نے کہاہے کہ پاکستان 4قومیتوں کاگھرہے، کوئی بڑا چھوٹا بھائی نہیں،چاروں جڑواں بھائی ہیں،اکیسویں صدی کے اس جدید دورمیں ہم ڈیموکریسی کے بجائے بندوق کریسی کے سائے تلے جی رہے ہیں،روشنی کاچراغ بجھتاجارہاہے، غریب ومتوسط طبقہ کیلئے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں، ذاتی وگروہی وخاندانی مفادات سے بالاترہوکر جمہوری میرٹ کواپنانے کی ضرورت ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روزتربت پریس کلب کے پروگرام گند ء ْ نند سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف بلوچ ماہرلسانیات و جدیدفکری رجحان کے شاعر چچا اللہ بخش بزدار،صدیق کھیتران، ڈاکٹرغلام محمد کھیتران، رستم بلوچ ایڈووکیٹ نے بھی اظہارخیال کیا۔



اوتھل صنفی تشددکے خاتمے کے حوالے سے شعور وآگاہی

| وقتِ اشاعت :  


اوتھل:  احساس نشوونما پروگرام کے زیر اہتمام صنفی تشددکے خاتمے کے حوالے سے شعور وآگاہی ریلی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل سے نکالی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ محمد الیاس بلوچ،احساس پروگرام کے ضلعی کوآرڈینٹر سمیع عطابلوچ ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال اوتھل ڈاکٹر عبدالرزاق لاسی سمیت سینکڑوں مرد وخواتین نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔



وڈھ قومی شاہراہ پر دو مختلف حادثات میں پانچ افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


وڈھ:  وڈھ قومی شاہراہ پر دو مختلف حادثات میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق وڈھ بازار کے قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی تیز رفتار ٹو ڈی کار کی ٹکر سے وڈھ کے شہری محمد لائق ولد ملا لوہیر قوم لانگو زخمی ہوئے جنہیں وڈھ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک… Read more »



ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

| وقتِ اشاعت :  


ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مئی 2021 کے بعد پہلی بار مہنگائی ڈبل ڈجٹ میں چلی گئی۔ ادویات، گھی، کوکنگ آئل، ٹماٹر، بجلی چارجز، موٹر فیول سمیت دیگر اشیاء ضروریہ مہنگی ہوگئی۔