مریم نےکس حیثیت میں اشتہارات سے متعلق ہدایات دیں، تحقیقات جاری ہیں: فرخ حبیب

| وقتِ اشاعت :  


سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے دور حکومت میں میڈیا چینلزکو دیےگئے اشتہارات کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔



بلوچستان کے پہاڑی علاقے جنگلی بکروں کے شکار کی ویڈیو وائرل ہوگئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے پہاڑی علاقے جنگلی بکروں کے شکار کی ویڈیو وائرل ہوگی عوامی حلقوں کا وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وائلڈ لائف حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پہاڑی علاقے میں جنگلی بکروں کے شکار کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں شکاری جنگلی بکروں کا شکار کر رہے ہیں۔



آرڈیننس کے ذریعے امور چلانا اچھاعمل نہیں ہے ،جمال شاہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے بلوچستان کرمنل لاء آرڈیننس اور کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں کے ڈاکٹروں و رہنمائوں کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے امور چلانا اچھاعمل نہیں ہے ڈاکٹر ز قوم کے مسیحا اور مستقبل ہیںڈاکٹروں کے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کئے جائیں۔



یو نیو رسٹی سے طلباء کی اغوا کی شدید مذمت کرتے ہیں’جے ڈبلیو پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمہو ری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء نوراللہ وطن دوست نے یو نیو رسٹی سے طلباء کی اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم دشمن پالیسی کسی بھی صورت قبول نہیں کر ینگے طلباء کا اغوا اور صوبے کے بڑ ے تعلیمی اداروں کی اور غریب طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کر نے کی سازش ہے طلباء کا اغوا ایک شرمنا ک فعل ہے۔



نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نسلہ ٹاور کے اطراف 4 یا 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور حوالے سے کمشنر کراچی نے  باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔