کوئٹہ; آل کوئٹہ تفتان بس ٹرانسپورٹرز کا ایک اہم اجلاس سریاب روڈ پر منعقد ہوا، اجلاس میں حاجی ملک شاہ جمالدینی، حاجی عبدلمالک محمد حسنی، بلوچستان بس فیڈریشن کے صدر میر سعید جان لہڑی، حاجی عبدالقادر محمد حسنی، حاجی میر سنجر خان لہڑی، حاجی نادر خان بادینی، حاجی میر خدائے داد شاہوانی، حاجی محمد طاہر محمد حسنی ، حاجی محمد اشرف رودینی، حاجی محمد بلال محمد حسنی، حاجی محمد خان سمالانی، حاجی مہراللہ شاہوانی، حاجی خان بڑیچ، میر ناصر شاہوانی، حاجی فاروق شاہوانی، محمد ناصر بادینی، حاجی قدوس بادینی، حاجی دلدار بادینی، سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز اجلاس میں شریک ہوئے۔
عدلیہ کو مبینہ طور پر اسکینڈلائز کرنے کے الزام میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹ موومنٹ کے نمائندہ وفد نے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبرہارون خان بازی کی قیادت میں یونیورسٹی میں طلبا ایکشن کمیٹی کے احجاجی دھرنے میں شرکت کی اور اغوا شدہ طلبا کی بازیابی کیلئے جمہوری سیاسی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے استعماری و آمرانہ قوتوں اور اداروں نے پشتون بلوچ اقوام و عوام کیخلاف استعماری اقدامات اور سفاکانہ کاروائیوں کا سلسلہ اور خوف و دہشت مسلط کی ہے ۔اور یونیورسٹی سے نہتے بلوچ طلبا کا اغوا بھی ان استعماری اقدامات کا تسلسل ہے ۔