شعیب اختر سے بدتمیزی، سرکاری ٹی وی کے اینکر نعمان نیاز کو آف ائیر کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


انکوائری کمیٹی نے سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز  کو فوری طور پر آن ائیر کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد انہیں آف ائیر کردیا گیا ہے۔ سرکاری ٹی وی پر کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کے ساتھ پیش آئے واقعے… Read more »



کراچی، بلوچ طلبہ تنظیموں کا میڈیکل داخلوں کیخلاف احتجاج کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف سراپا احتجاج میڈیکل انٹری ٹیسٹ اسٹوڈنٹس کمیٹی کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت میں کراچی سے طلبہ تنظیمیں 23 ستمبر کو ‘‘بلوچ اسٹوڈنٹس سالیڑیرٹی کمیٹی’’ کے بینر تلے کراچی پریس کلب کے باہر 3 بجے احتجاجی مظاہرہ منعقد کرینگے جس میں تمام طلباء تنظیمیں، سیاسی و سماجی کارکنان اور ترقی پسند طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔



نیشنل پارٹی دھرنے پر فائرنگ قابل مذمت ہے، سعددہوار بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار بلوچ اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا کہ ڈیرہ اللہ یار کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر نیشنل پارٹی کے پرامن احتجاجی دھرنے پر فائرنگ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا واحد گرین بیلٹ نصیرآباد ریجن میں سرکاری کاسہ لیس عناصر کی جانب سے اپنے ذاتی زمینوں کی فصلوں کی منافع خوری کی غرض سے عرصہ دراز سے دانستہ طور پر پٹ فیڈر اور کھیرتر کنال میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے۔



مکران ڈویژن پانی اور بجلی سہولیات سے محروم ہیں،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ مکران ڈویژن اکیسویں صدی میں پانی ‘ بجلی و دیگر سہولیات سے محروم ہے طویل لوڈشیڈنگ اور گوادر کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران صرف سوشل میڈیا میں لفاظی بیانات اور باتوں تک محدود ہیں موجودہ دور حکومت میں مکران ڈویڑن ‘ کوئٹہ سمیت بلوچستان کو پانی ‘ بجلی کی سہولیات سے دانستہ طور پر محروم کیا جا رہا ہے۔



درخت خوبصورتی میں اضافہ،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں معاون ہیں، یونس عزیز زہری

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: وزیراعظم پاکستان کے ویژن گرین و کلین پاکستان مہم کے تحت جنگلات نرسری خضدار میںممبر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ناظم جنگلات قلات ڈویژن محمد اقبال زہری مہتمم جنگلات خضدار راجا آصف لطیف کھوسہ پی ایس ایم پی اے خضدار غلام علی باشاہ عمرانی ڈپٹی رینجر وائلڈ لائف خضدار محمد اسلم عمرانی محمدیونس موسیانی و دیگر نے پودے لگائے۔



بی ایس او نے طلباء میں سیاسی شعور اجاگر کیا، ماجد حمید

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جیونی زون کا جنرل باڈی اجلاس زیرصدارت زونل آرگنائزر ماجد حمید منعقد ہوا جس کے مہمان خاص تنظیم کے مرکزی سیکریٹری جنرل ماما عظیم بلوچ تھے جبکہ بی ایس گوادر زون کے صدر ابوبکر کلانچی،نائب صدر میرساقہ اقبال اور جنرل سیکریٹری سنیل بلوچ نے بطور اعزازی مہمانان شرکت کی۔



کوہلو میں تیل اور گیس کے معاہدے کو پبلک کیا جائے،ملک گامن مری

| وقتِ اشاعت :  


کوہلو: آل پارٹیز کی جانب سے ضلع میں تیل اور گیس کے حقوق کے حصول کے لئے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی ریلی ٹریفک چوک سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے بینک چوک پہنچی جہاں مقررین ملک گامن مری ،علی نواز ،غازی خان پوادی ،مرزا غالب مری ،نوریز بلوچ، جمعیت علماء اسلام ،نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔



باپ سیاسی پارٹی نہیں ایک گروپ ہے، کامریڈ برکت بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی سلو بلیدہ کے سنیئر رہنما کامریڈ برکت بلوچ نے کہا ہے کہ باپ پارٹی ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ایک گروپ کے نام سے بنا ہے جو چند لوگوں پر مشتمل ہے، باپ پارٹی کو چار سال پورے ہوگئے ابھی تک کوئی ایک بندہ اس میں شامل نہیں ہوا ہے کیونکہ لوگوں کو پتہ ہے کہ اس کا کوئی آئین ہے ناکہ منشور،یہ اقتدار تک محدود ہے اقتدار ختم ہوتے ہی انشاء اللہ باپ پارٹی کا بلوچستان بھر میں خاتمہ ہوگا،کامریڈ برکت بلوچ نے کہا ہے۔



نہر مانجھوٹی شاخ کو شگاف،کئی ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل زیرآب

| وقتِ اشاعت :  


مانجھی پور: نہر مانجھوٹی شاخ کو شگاف،کئی ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل زیرآب، محکمہ ایری گیشن غائب لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق مانجھی پور کے قریب گوٹھ میر اکرم خان کھوسہ کے مقام پر نہر مانجھوٹی شاخ کو تقریباََ 30 سے 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے کئی ایکڑ پر چاول کی کھڑی پنیری زیر آب آگئی۔