صوبائی وزیر داخلہ کی چمن دھماکے کی مذمت ، رپورٹ طلب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے چمن میں ساجد خان مہمند روڈ پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلیا انہوں نے کہا کہپاکستان کو اندر سے غیرمستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش جا ری ہے



گوگل فون ایپ کا نیا فیچر، اب نمبر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


ناپسندیدہ کالز پر قابو پانے میں صارفین کی مدد کے لیے گوگل فون ایپ کالر آئی ڈی اناؤنسمنٹ کا فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے جو اِن کمنگ کالز کا نام اور نمبر خود پکارے گا کہ صارفین کو نمبر دیکھنے کی ضرروت نہیں ہوگی۔



قلات میں موٹر وے پولیس اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں‘کلیم امام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سید کلیم امام نے کہا ہے کہ قلات میںموٹر وے پولیس کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود شدید سرد موسم میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیاددوں پر حل کیا جائے تاکہ وہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔ شہری او ٹرانسپورٹر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے حادثات کے تدارک کو ممکن بنانے میں اپناکردار ادا کریں۔



چمن دھماکہ کی مذمت ،ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے ، بشریٰ رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے مرغی بازار چمن میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ صوبے کے پرامن ماحول کوخراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔



سی پیک سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی، ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تہنتی پیغام میں 70 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت گزرنے کیساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ چین کیلئے بھی اہم ہے جس سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔



دشت کی ترقی کیلئے جامع ترقیاتی پیکیج لا رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر فرید رئیسانی کی قیادت میں ضلع کچھی اور مستونگ کے وفد نے یہاں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ سینیٹر منظور احمد کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعلی کو وفد نے علاقے کے عوام کو بجلی، گیس، تعلیم سمیت دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وفد نے علاقے میں بجلی کی کم وولٹیج اور موبائل سگنلز کے مسائل کو حل کرنے کی بھی درخواست کی۔



بارکھان : زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ چھ افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ضلع بارکھان میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق چار زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق بدھ کو بارکھان شہر کے نواحی علاقے میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شہری سمیت چھ افراد… Read more »



بائیڈن کا نیتن یاہو اور محمود عباس سے رابطہ، صورتِ حال پر اظہارِ تشویش

| وقتِ اشاعت :  


امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بائیڈن نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کے راکٹ حملے رکوائیں۔



خضدار، پانی میں ڈوب کردو بچے جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : خضدار میں پانی میں ڈوب کردو کمسن بچے جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کرخ کے رہائشی زین العابدین چھٹہ کے بچے عرفان اور مزمل کھڑے پانی میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے لا شوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضر وری کا روائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کاروائی جا ری ہے