قلات: قلات کے آٹھ شہید فٹبالروں کی گیارویں برسی نہایت احترام کے ساتھ یکم نومبر کو منائی جائے گی شہید فٹبالروں میں شہید ماما سیف اللہ،شہید ماسٹر عبدالکریم سمالانی،شہید حافظ محمد انور،شہید ماسٹر عطاء اللہ نیچاری،شہید علی احمد لہڑی،شہید سلیمان آفرید،شہید قاضی محی داین بلوچ،اور شہید ساجد حسین میروانی شامل ہیں۔یادرہیں یکم نومبر 2009کو ہمارے قلات کے فٹبال کلب بابو نوروز فٹبال کلب قلات آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ خضدار میں شرکت کرئے۔
ایپل نے گوگل کے متبادل کے طور پر اپنے سرچ انجن کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔خیال رہے کہ ایپل کی ڈیوائسز پر مرکزی سرچ انجن کے طور پر رہنے کے لیے گوگل کی جانب سے ہر سال ایپل کو 10 سے 12 ارب ڈالرز ادا کیے جاتے ہیں۔
فرانس کی جانب سے اسلام سے متعلق اپنا رویہ سخت کرنے کے عندیے کے ردعمل میں ترکی کے صدر طیب اردوغان نے پیر کو اپنے شہریوں سے تمام فرانسیسی اشیا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کلی شابو میں سیاسی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 اکتوبر کو بلوچستان کے عوام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے عظیم الشان جلسہ عام میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے یہ ثابت کریں گے
وزیراعظم ایندریج بیبزاس سے قبل بارہا کہ چکے تھے کہ اس طرح کے اقدامات پھر کبھی نہیں دہرائے جائیں گے تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ اب ہمارے پاس انتظار کا وقت نہیں ہے اور کیسز بڑھ رہے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعلی بلوچستان کی صحتیابی اور ملک بھر میں ہونیوالے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، بعدازاں کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر نے اسمبلی اجلاس جمعہ شام 4 بجے تک ملتوی کردیا۔
ایپل نے آئی فون 12 سیریز کی ڈیوائسز کے ساتھ چارجر اور ایئرفون یا ایئربڈز نہ دینے کا اعلان کیا ہے جس کو ہمارے سیارے کے ماحول کو نقصان دہ گیسز سے تحفظ فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔