
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعلی بلوچستان کی صحتیابی اور ملک بھر میں ہونیوالے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، بعدازاں کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر نے اسمبلی اجلاس جمعہ شام 4 بجے تک ملتوی کردیا۔