کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے نواں کلی میں تحفظ قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ نظریاتی سیاست میں مقصد کا حصول ہی اصل ثمر ہے یہ بھی حقیقت ہے کہ مختلف نظریات کل حامل جماعتیں مقصد کے حصول کیلئے طریقہ کار وضع کرتے ہیں کبھی کامیاب اور کبھی ناکام ہوتی ہیں۔