کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان،آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن،میرج ہال ایسوسی ایشن،نانبائیان، بلوچستان مٹن اینڈ بیف ایسوسی ایشن،تاجرایکشن کمیٹی اور دیگر تاجر تنظیموں نے پیر کواپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سے صدر رحیم آغا،جنرل سیکرٹری اللہ داد ترین،عباس صادق کاسی،نصیب اللہ،سرمدصدیق،جعفرکاکڑ،محمد نعیم خلجی اوردیگر کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناہزیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلبا ء تنظیموں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نزیر بلوچ منعقد ہوااجلاس میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ، اوتھل زون کے صدر ریاض بلوچ‘بی ایس او پجار کے مرکزی آرگناہزر زبیر بلوچ کمیٹی ممبران ابرار بلوچ طارق بلوچ، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سی سی ممبر خالد بلوچ‘ پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوباہی صدر عالمگیر مندوخیل اور طاہر شاہ و بی ایس او کے سینیئر ممبران نے شرکت کی۔
کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم اغا میر یاسین مینگل سید نعمت آغا شہاہجہان ترین ودیگر نے مشترکہ بیان میں میں کہا ہے کہ ہوٹلز ایسوسی ایشن، شادی ہالز، سنوکر کلب کے حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان فیضل اصغر کے ساتھ ملاقا میں انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک دو روز تک ہوٹل،شادی ہالز اور سنوکرز کلب کو کھولا جائے گا جو کہ خوش آئند ہے۔
کوئٹہ: شادی ہالز کی بندش،ماکان نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ گزشتہ روز شادی ہال مالکان کی جانب سے شادی ہالوں کی بندش کیخلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، شادی ہال مالکان ایسوسی ایشن کی جانب سے وکیل بہلول کاسی کے توسط سے دائر کی گئی۔
مستونگ: چیئرمین منظور بلوچ کی بلوچ قومی تحریک کیلئے خدمات کو کوئی ذی شعور شخص فراموش نہیں کرسکتا ظلم ناانصافی کے خلاف ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار ثابت رہے ڈکٹیٹر کے سخت دور میں یا دیگر کسی بھی سخت دور میں کبھی بھی انکے پاوں نہیں لرزے اور کسی قربانی سے پیچے نہیں ہٹھے شہید چیئرمین منظور بلوچ کی جدائی سے بلوچستان کے سیاسی ماحول اور بلوچ قومی تحریک میں بہت بڑاخلاء پیدا ہوگیا۔
کوئٹہ: محکمہ ادارہ تحفظ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے کوئٹہ شہر اور گر دانواح میں چلنے والے21غیرقانونی اسپیشل پلا نٹوں کو اسپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر میر وائس کاکڑ اور ادارہ تحفظ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر مبین الحق اورریسرچ شوکت بنگلزئی کی نگرانی میں سیل کردیا گیا جو کہ ادارہ تحفظ ماحولیات کے قانو ن کے ایکٹ 2012ء کی خلاف ورزی کرر ہے تھے۔
مستونگ: انجمن تاجران کے کال پر بازار میں دوسرے روز بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مزاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بازار میں کاروائی کے دوران تاجر برادری کے دکانوں کو مضہر صحت اشیا فروخت کرنے پر متعدد دکانوں کو سیل اور بھاری جرمانہ عائد کرنے کے خلاف تاجریونین کے کال پر شہر میں دوسرے روز بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی جبکہ سلطان شہیدچوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے پاک افغان بارڈر چمن کی بندش کے مسئلہ کے جائزہ اور اس کے حل کے لئے سفارشات وتجاویز کی تیاری کے لئے قائم کمیٹی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور اپنے گذشتہ روز کے دورہ چمن کے حوالے سے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔
کو ئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے صوبائی حکومت کو ائیرایمبولینس خریدنے سے روکنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بجٹ کے دوران ہی مشورہ دیا تھا کہ بلوچستان کا تباہ حال نظام ایسے فینسی پروجیکٹ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں صحت و تعلیم کا بنیادی ڈھانچہ ہی تباہ ہے