پسنی،ڈنک واقعہ کے خلاف بی این پی کی احتجاجی ریلی

| وقتِ اشاعت :  


پسنی: تربت کے ڈھنک میں دوران ڈکیتی خاتون کے قتل اور اسکی بچی کو شدید زخمی کرنے کے واقعے کے خلاف بی این پی کی کال پر پسنی میں ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،ریلی میں سیول سوسائٹی کے علاوہ گلزارویلفیئرسوسائٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی،واقع میں ملوث ملزمان کو سخت سزادینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تربت کے علاقے ڈھنک میں دوران ڈکیتی گھریلو خاتون کی ہلاکت۔



پنجگور ٹڈی دل نے ڈھیرا جمال لیا،کجھور کے باغات تباہ

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور میں ٹڈی دل نے ڈھیرا جمالیا ہے دیگر فصلات کی طرح اب کجھور کے درختوں پر بھی حملہ آور ہوچکا ہے کجھور کی فصل بری طرح سے متاثر ہونے کا امکان زمینداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے حکومت سے فوری اقدام کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق پنجگور میں ٹڈی دل اور سونڈیوں کا حملہ تواتر سے جاری ہے جس کی وجہ سے زرعی فصلات کپاس، ماک، خربوز تربوز پیاس،لوسن بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔



مستونگ،ہندونوجوان نے اسلام قبول کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: ہندو نوجوان نے اسلام قبول کر لیا اسلامی نام امان اللہ رکھ دیا گیا تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد تبلیغی مرکز مستونگ کے پیش امام مفتی اعجاز احمد اور سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں ہندو نوجوان کرن چاولہ نے اسلام قبول کرلیا۔



میت سے زندہ انسانوں میں کورونا منتقلی کے شواہد نہیں ملے، ظفر مرزا

| وقتِ اشاعت :  


معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ میت سے زندہ انسانوں میں کورونا وائرس منتقل ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں، کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی تدفین کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔



حکومت سندھ کا یکم جون سے تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 12مئی کو اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔



خضدار نوجوان نے خود کشی کرلی

| وقتِ اشاعت :  


خضدار:خضدار نوجوان نے خود کشی کرلی نال پولیس کے مطابق تحصیل نال میں محبوب ولد علی جان قوم ساسولی ساکن ہزار گنجی نال نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا تاہم خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔



امریکہ چین کشیدگی میں چینی طلبہ کے متاثر ہونے کا خدشہ

| وقتِ اشاعت :  


چین اور امریکہ کے درمیان کرونا وائرس کے معاملے پر کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکہ میں زیرِ تعلیم چینی طلبہ کا مستقبل بھی غیر یقنی صورتِ حال سے دوچار ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ چین سے متعلق جمعے کو اہم اعلان کریں گے۔