سندھ حکومت نے مساجد میں نمازکے اجتماعات پرپابندی عائد کردی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سندھ حکومت نے 27مارچ سے 5اپریل مساجد میں نمازکے اجتماعات پرپابندی عائد کردی۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مساجد میں صرف 3سے 5افراد نماز ادا کرسکیں گے۔



چمن، کرونا روک تھام کے لئے صفائی کا سلسلہ جاری

| وقتِ اشاعت :  


چمن: چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حافظ محمد سلیم اچکزئی کی نگرانی میں سینٹری انسپکٹر اصغراچکزئی کی سربراہی میں لیبر ٹیموں نے میں مختلف شاہراہوں اور روڈوں پر صفائی اور ستھرائی کا کام جاری رکھا کرونا ائرس سے بچاؤ کیلئے صفائی اور اسپرے کاکام میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عرصہ دراز سے جاری ہیں ۔



قلات ڈسٹرکٹ ہسپتال کو کرونا وائرس کی تشخیص کے کٹ فراہم نہیں کی جاسکی

| وقتِ اشاعت :  


قلات: قلات ڈسٹرکٹ ہسپتال کو کرونا وائرس کی تشخیص کے کٹ فراہم نہیں کی جاسکی قلات میں کروناوائرس اسکینر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تشخیص کے حوالے سے طبی عملہ کو مشکلات کا سامنا قلات میں پنجگور اور دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں کی کرونا وائرس کی اسکیننگ نہ ہونے سے شہریوں میں تشویش پھیل گئی ہے شہریوں نے ڈی ایچ کیو اور پرنس عبدالکریم خان ہسپتال کو سکینر فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔



دیہی علاقوں میں انٹرنٹ سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے آن لائن کلاسس سے استفادہ حاصل کرنا ممکن نہیں, ایچ ای سی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے. بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر دنیا بھر میں معمول زندگی متاثر ہوچکی ہے جبکہ پاکستان میں بھی وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد سے حکومت کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ہے۔ لیکن تعلیمی نظام کو برقرار رکھنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے آن لائن کلاسس رکھنے کی کوشش انتہائی بے سود ثابت ہو رہی ہے کیونکہ ویڈیو لنک کے ذریعہ طلبہ کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں غیر معیاری آڈیو اور ویڈیو، اساتذہ کو آئن لائن کلاسسز کی ناتجربہ کاری، دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو انٹرنیٹ کی عدم دستیابی جیسے مشکلات پیش آرہے ہیں۔



ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے, کمشنر قلات

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : ڈ پٹی کمشنرز لاک ڈاون کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کرکے لوگوں کو گھروں تک محدود کردیں۔ذخیرہ اندوزی کی اطلاع پر فوری کارروائی کی جائیگی کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایت۔