کورونا وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں،دھنیش کمار پلیانی

| وقتِ اشاعت :  


لسبیلہ/اوتھل: وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے اقلیتی امور دھنیش کمار پلیانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کے وژن کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کہ تحت بلوچستان حکومت کی پوری کابینہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دورے پر ہے اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیکر رپورٹ وزیراعلی بلوچستان کو پیش کر رہی ہے۔



ڈھاڈر، لاک ڈاؤن،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی چاندنی

| وقتِ اشاعت :  


ڈھاڈر: کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ڈھاڈر میں مکمل لاک ڈاؤن،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی چاندی اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں دوسو گنااضافہ کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنائے عوامی حلقوں کا مطالبہ۔



بلوچستان نجی اداروں کو لاک ڈاؤن کی صورت میں محنت کشوں کو مکمل تنخواہیں ادا کرنیکی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ڈائریکٹوریٹ جنرل لیبرویلفیئر بلو چستان کے اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے کوروناوائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر صوبہ میں قائم فیکٹریوں،صنعتی و تجارتی اداروں،این جی اوز،نجی بینک،پرائیوٹ تعلیمی اداروں،پرائیوٹ کلینک و ہسپتالوں،کان کنی،سیکورٹی کمپنیوں،دکانوں اور دیگر تمام نجی اداروں کو صوبے میں مکمل یا جزوں طور پر لاک ڈاؤن یابندہونے کی صورت میں اپنے کارکنوں /ورکرز کو مستقل بنیادوں اور بغیر کسی کٹوتی کے کم از کم اجرت 17500روپے ادا کرنا ہوگا۔



قلات، کرونا وائرس کا خوف کاروبار بند سڑکیں سنسان

| وقتِ اشاعت :  


قلات: قلات میں کرونا وائرس کا خوف شہر میں نوے فیصد کاروبار بند سڑکیں سنسان شہریوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی شہر میں صرف میڈیکل اسٹور بیکریز اور جنرل سٹورز کھلی رہی زخیرہ اندوزوں نے قلات میں آٹے کا مصنوعی بحران بھی پیدا کر لیا ہے۔



خضداردوسرے روز بھی جزوی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا

| وقتِ اشاعت :  


خضدار :  خضدار میں جزوی لاک ڈاؤن کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری،ہوٹلیں،ٹرانسپورٹ اور عام دکانیں بند جبکہ بیکری،میڈیکل اسٹور اور پھل فروش،اور تندور کی دکانیں کھلی رہی،لاک ڈاون کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا،شہر میں آمد و رفت کا سلسلہ بھی معمول سے کم رہی جبکہ لیویز اور پولیس کی نفری بازار میں گشت کرتی نظر آئی۔