گوادر، زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق،15سے زائد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: زائرین کی گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی،ایک خاتون جاں بحق،15سے زائد زخمی ہوگئے،پک اپ گاڈی میں 21 افراد سوار تھے تفصیلات کے مطابق اورماڑہ بسول زیارت سے کلمت جانے والی زائرین کی گاڑی کوسٹل ہائی وے کواری کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔



ایرانی ساختہ ڈیزل بردار گاڑیوں کوتربت خالی کرنے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


تربت: ایرانی ساختہ ڈیزل بردار گاڑیوں کوتربت خالی کرنے کی ہدایت، پولیس کی جانب سے بدھ کے روزتربت شہرمیں لاؤڈ اسپیکرپر اعلان کیاگیاکہ تربت شہر میں موجود ایرانی ساختہ ڈیزل بردارگاڑیاں دوہزار، زمیاد ودیگر گاڑیاں آج رات تک شہرخالی کردیں۔



مند ردیگ بارڈرپر قائم قرنطینہ سے 75 افراد اسکریننگ کلیئر ہونے کے بعد سکھر روانہ

| وقتِ اشاعت :  


تربت: مند ردیگ بارڈرپر قائم قرنطینہ وارڈ سے 75 لوگوں کی اسکریننگ کلیئر ہونے کے بعد انہیں سکھر روانہ کردیا گیا،مند قرنطینہ سے سکھر جانے والے لوگوں میں 13خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔



پنجگور چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سہیل نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا ورثا کا لاش کے ہمراہ احتجاج ایمبولنس ڈی پی او آفس جانے والی سڑک پر کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی معطل کردی۔



بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارشوں کاسلسہ شروع ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پرموسم خشک ہونے کا امکان بتایا گیاہے۔ تاہم کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، بولان، ہرنائی، بارکھان اور ژوب اضلاع میں الگ الگ مقامات پر ہلکی ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔



بلوچستان حکومت کورونا بارے اقدامات میں ناکام ہے،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی و حکومت بلوچستان کورونا وائرس کے روک تھام میں نہ صرف ناکام ہوئے بلکہ اس کے پھیل جانے بری الزمہ نہیں ہوسکتے۔بلوچستان کی وسیع و عریض بارڈر سے لوگوں کی نقل مکانی معمول ہے لیکن بارڈر میں کسی قسم کی حفاظتی اقدامات نہیں ہے۔جو کہ خطرناک وائرس کے متعلق حکومت کی ترجیحات کو ظاہر کرتی ہے۔



پروفیسر مصطفی وردگ کو تحریک کی حمایت پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا، تحریک بحالی بی ایم سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج نے اعلیٰ حکام کی بولان یونیورسٹی اف میڈیکل اینڈ یلیتھ سائنسز کی انتظامیہ کی ملازم و طلباء دشمن پالیسوں کی مذمت کرتے یوئے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ بار ار مذاکرات میں معاملات طے ہونے کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ ہٹ دھرمی پرنہ صرف قائم ہے بلکہ انتقامی کاروئیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔