بلوچستان، جاتی سردی لوٹ آئی، گیس صوبے بھر میں غائب، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ سے گیس پریشر کادم گھٹنے لگا،سیٹلائٹ ٹاؤن،عبداللہ ٹاؤن،پشتون آباد سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی نے صارفین کے معاملات زندگی بری طرح متاثر کررکھے ہیں بلکہ پشین،خانوزئی،زیارت،مستونگ،قلات،منگوچر سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کا صارفین کو سامنا ہے۔



سونے کے ذخائر رکھنے کے باوجود چاغی پسماندہ ہے،بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیندک پروجیکٹ کے معدنی وسائل سے تفتان نوکنڈی و چاغی کے بلوچستان کو ہمیشہ اندھیروں میں رکھا گیا ہے اور اس پروجیکٹ کے وسائل سے بلوچستان کے طلبا کو اسکالر شپس ہمیشہ نظر انداز کرکے دیگر صوبوں کے لوگوں کو اسکلار شپس پر بھیجا گیا ہے جو بلوچستان کے طلبا کے ساتھ ناانصافیوں کا جبرِ مسلسل ہے۔



مری آباد میں پارٹی رہنماء کے گھر پر حملہ قابل مذمت ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری،تحصیل دالبندین کے لیبر سیکرٹری نصیر احمد ریکی سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر شاہوانی اور ضلعی کونسلرسراج احمد لہڑی نے گذشتہ روز علمدار روڈ مری آباد میں رات کے اندھیرے میں نامعلوم افراد کی جانب سے پارٹی کے بزرگ رہنماء کیپٹن محمد علی ہزاد کے گھر کے دروازے کو جلانے والے واقعے کے خلاف پارٹی رہنماء کے گھر جاکر اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔