کوروناوائرس’کوئٹہ سمیت بلوچستان میں ماسک ناپید

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد کوئٹہ،تفتان اور چمن میں حفاظتی ماسک کی قلت پیدا ہوگئی اور میڈیکل سٹوروں میں حفاظتی ماسک کی قیمتوں میں 3گناہ اضافہ کر دیا وفاقی وزارت صحت نے حفاظتی ماسک کی قلت کا نوٹس لے لیا۔



قلات،ٹڈی دل سے مختلف علاقوں میں گندم کی فصلیں تباہ،عوام کا فور اقدامات کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


قلات: قلات کی سب تحصیل جوہان کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں میں تیزی آگئی ٹڈی دل کے حملوں میں گندم زیرہ سمیت دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں جہاں بھی ٹڈی دل پہنچ جاتے ہیں۔



بی ایم سی طالبات کی گرفتاری روایات کی پامالی ہے مسئلہ حل کیا جائے،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمند بلوچ زونل آرگنائزئنگ کمیٹی کے رکن عزیز بلوچ سابقہ صدر عاطف بلوچ اور مختلف یونٹس کے دوستوں نے بی ایس او بولان میڈیکل کالج یونٹ و دیگر طلباو طالبات کے جانب بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔



کلچر ڈے منانے کا مقصد دنیا بھر کے سامنے قومی تہذیب و تشخص کو سامنے لانا ہے’بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے کلچر ڈے منانے کا مقصد دنیا بھر کے سامنے قومی تہذیب و تشخص کو سامنے لانا ہے قومی کلچر سرزمین و زبانوں سے محبت ہی قوم کی پہچان ہے۔ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق قومی شناخت کو برقرار رکھنا اور پروان چڑھانا ضروری ہے۔



کرونا وائرس کا کوئی بھی کیس بلوچستان میں رپورٹ نہیں ہوا ہے’سیکرٹری صحت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی سیکرٹری صحت مدثر وحید ملک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا کوئی بھی کیس بلوچستان میں رپورٹ نہیں ہوا ہے اور تمام اضلاع میں حفظ ماتقدم کے طور پر سپیشل وارڈز قائم کر لئے گئے ہیں۔ پی۔ڈی۔ایم۔اے، قومی ادارہ صحت، عالمی ادارہ صحت اور دیگر اداروں محکمہ صحت کے حکام مسلسل رابطے میں ہیں اور کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے تمام عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔



کروناوائرس کے پیش نظر کیچ میں سخت احتیاطی تدابیر

| وقتِ اشاعت :  


تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ضلع کیچ میں ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔لوگوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران سے متصل بارڈر سیل کردیئے ہیں، ایران سے متصل ردیگ میں ڈی ایچ او کیچ کی سربراہی میں میڈیکل بھیج دی گئی ہے، ٹیم کے پاس وائرس کو ڈی ٹیکٹ کرنے والی تھرمل گن سمیت دیگر ضروری طبعی آلات بھی ہیں۔



کوئٹہ،سڑکوں کی توسیع کیلئے اراضی کا معاوضہ مارکیٹ ریٹ کے تحت دیا جائے،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سڑکوں کی توسیع و تعمیر عوام کی مفاد عامہ کے لیے ہوتی ہے۔لیکن مسلط شدہ حکومت کوئٹہ کے سڑکوں کو کشادہ کرنے کے لیے مارکیٹ ریٹ کو بالائے طاق رکھ کر کر سستے اور کوڑیوں کے دام عوام کی ارضیات کو خریدنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔جو کہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔



بلوچستان کو ترقی دینا ہے تو اقتدار دیانت دار لوگوں کے حوالے کرنا ہوگا، سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومتی بے حسی، حکومتی سطح پر چوروں اور ڈاکوؤں کی سرپرستی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی،بدامنی وبدعنوانی پیدا ہوئی ہے آئی ایم ایف کے ملازمین ونااہل نمائندے پاکستانی عوام کیلئے عذاب بن گئی ہے آئی ایم ایف کے عذاب سے قوم کو نکلنا ہوگا بدقسمتی سے ملک میں احتساب نام کی کوئی چیزنہیں۔



سمیع مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف سیاسی جماعتوں، انجمن تاجران کا آج شٹر ڈاؤن کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی : سمیع اللہ مینگل شہید کے قتل اور مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آل پارٹیز انجمن تاجران اور زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر کل بروز بدھ نوشکی میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہوگا۔