یونیورسٹی میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی غیر آئینی ہے،عقیل بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لیاری کے چئیرمین عقیل بلوچ نے ایک بیان میں بلوچستان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے اندر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کو غیر آئینی و غیر قانونی عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتی ادارے دانستہ طور پر بلوچستان کے سیاسی جمود کو مزید ابتری کی جانب گامزن کرنے کی پالیسیوں کو تقویت دے رہے ہیں۔



وزیر اعلیٰ بلوچستان سے چیئرمین نیپرااور کے الیکٹرک کے آپریٹنگ آفیسر کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداور کے لئے انتہائی موزوں خطہ ہے، سرمایہ کار کمپنیاں شمسی ودیگر ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔



جی آرملا پبلک لائبریری کی عمارت کھنڈرات کی شکل اختیار کرچْکی ہے، بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں جیونی کے مشہور بلوچی شاعر جی آر مْلا کے نام سے منسوب پبلک لائبریری کی تعمیر میں انتظامی بے حسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیمی نظام کے مفلوجی کی باعث لائبریریوں کو اہم کردار حاصل ہے اور اسی سلسلے میں جیونی کے واحد پبلک لائبریری کی زیرِ تعمیر عمارت کا کھنڈرات کی شکل اختیار کرنا نہایت ہی تشویشناک ہے۔



سعودی عرب میں بینک کے جعلی پیغامات بھیج کر شہریوں کو لوٹنے والے 13 پاکستانی گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی عرب میں بینک کی جانب سے کوائف کو اپ ڈیٹ کرنے کا جعلی ٹیکسٹ میسج بھیج کر صارفین کو اُن کی رقم سے محروم کرنے والے 13 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



سی پیک ٹرانسپورٹ این ایل سی کو دینا کسی صورت قبول نہیں کرینگے،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پیک ٹرانسپورٹ این ایل سی کو دینا مقامی ٹرانسپورٹرز کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ سی پیک پروجیکٹ میں جتنے بھی روزگار کے مواقع ہیں ان میں گوادر‘ مکران بلوچستان کے لوگوں کو ترجیح دی جاتی تاکہ مقامی عوام کو باور کر لیتے کہ گوادر جو سی پیک کا گیٹ وے ہے بلوچستانی عوام کو ترجیح بنیادوں پر اہمیت دی جا رہی ہے۔



گوادر،ماہی گیروں کا ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : ساحل ماہی گیر ویلفیئر سو سائٹی گوادر کی جانب سے گزشتہ روز پر یس کلب گوادر کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کیاگیا۔ احتجاجی مظا ہرہ سے ساحل ماہی گیر ویلفیئر سو سائٹی گوادر کے صدر رفیق صدیق نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایمپلائیز ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر گوادر کے مستحق ماہی گیروں اور شہریوں کی حق تلفی کاآغاز کیا گیا ہے شنید ہے کہ ماہی گیروں کے نام پر مختلف فہرست بھی تیار کئے جارہے ہیں لیکن جو بے گھر ماہی گیر ہیں ان کا کوئی پر سان حال نہیں۔