تربت : بی ایس او تربت زون کا اجلاس زیر صدارت زونل صدر عظیم بلوچ منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے، جس میں تعارفی نشست، تنقید برائے تعمیر، آئندہ کا لائحہ عمل، تنظیمی امور، اسکولوں میں پروگراموں کی تیاریاں اور ملکی وبین الاقوامی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
کوئٹہ : ٹیم بلوچستان ایجوکیشن سسٹم نے نئے تعلیمی آفیسران کے نام میڈیا کے ذریعے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح آپ سب سینیئر انصاف کے منتظر تھے اسی طرح بلوچستان کا تباہ حال تعلیمی نظام ایک زمانے سے انصاف کی راہیں دیکھ رہ تھا۔
پنجاب پولیس نے بہاولپور کی تحصیل یزمان کے چولستان ریگستان سے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوئے اور ان پر جاسوس ہونے کا شبہ ہے۔
قلات: قلات میں بجلی اور گیس بحران کے خلاف آل پارٹیز کا اجلاس منعقدہ ہوا اجلاس میں بی این پی مینگل بی این پی عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 2020عمران خان کی تبدیلی کا سال ہے آزادی مارچ سے جو کچھ حاصل کیا اسکے نتائج کچھ عرصے میں سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔
تہران : ایران میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں جاری احتجاج کے دوران پاسداران انقلاب کے زیرانتظام بسیج فورس کے صدر دفتر کو آگ لگا دی پر تشدد مظاہروں کے دوران پولیس آفیسر سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ حکام نے پرتشدد مظاہروں کے بعد انٹرنیٹ تک شہریوں کی رسائی محدود کر دی ہے۔
مستونگ : سراوان پریس کلب میں بلوچستان بیروزگار یونین کے پریس کانفرنس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظور بلوچ، میرعبدالغفارمینگل،عبدالمالک شاہوانی، امان اللہ محمدحسنی، نصراللہ رئیسانی، حاجی دلمراد محمدحسنی، عبدالسلام بنگلزئی، ندیم شمس رند، میر عبدالباقی ابابکی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے تیل کے کاروبار پر پابندی عائد کر کے ہمیں نان شبینہ کا محتاج بنادیا چھوٹے پیمانے پر اس کاروبار سے وابستہ نوجوانوں سے روزگار چھین کر بڑے سرمایہ داروں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہیں صوبائی حکومت کے ایک فیصلے سیتیل کے کاروبار سے منسلک آج ڈیڈھ لاکھ کے قریب لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں اور انکے گھروں کے چولہے بج گئے ہے۔
کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک کونسل کا 82واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد انور پانیزئی یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں پرووائس چانسلرز، ڈین فیکلٹیز، شعبہ جات کے سربرہاں، ڈائریکٹر کالجز، کنٹرولر امتحانات، جامعہ کے رجسٹرار سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی آرگنائزر ملک زبیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے کچھ افراد پہ مشتمل گروہ نے خفیہ کیمروں کے ذریعے، انٹرنی اور کنٹریکٹ بھرتی، لیپ ٹاپ اسکیم، فیل کرنے کے خوف سے، جس طرح طلبا و طالبات کو جنسی ہراساں کیا گیا۔