نصیرآباد’سرکاری سطح پر ٹماٹر کی قیمت 150 روپے کلو مقرر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمشنر نصیرآباد ڈویژ ن جاوید اختر محمود کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی غلام حسین بھنگر نے صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کرکے ٹماٹر ودیگر سبزیوں کے نرخ معلوم کیے شہر بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کرانے کے لیے بہتر کوالٹی کے ٹماٹر کا سرکاری نرخ ڈیڑھ سو روپے جبکہ دوسرے نمبر پر120 روپے میں میں ٹماٹر فروخت کیے جائیں گے۔



لیاری عوامی محاذ کا مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف 23 نومبرکو احتجاج کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: لیاری عوامی محاز کا ایک اجلاس 13 نومبر بروز بدھ منعقد ہوا اس اجلاس میں لیاری کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی جس میں مزید کام جاری ہیں تعلیم کے حوالے سے کمیٹی کا فیکٹ فائنڈنگ مشن جاری ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد لیاری عوامی محاز تعلیم کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کریگی۔



جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ اور بچے لندن اثاثوں کے مالک ہیں، وکیل

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: جسٹس فائز عیسی کے وکیل بابر ستار نے صدارتی ریفرنس کے خلاف دلائل میں کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ اور بچے لندن اثاثوں کے مالک ہیں جن کی ملکیت سے کبھی انکار نہیں کیا۔



کیچ آل پارٹیز محکمہ تعلیم میں نان ٹیچنگ آسامیوں پر بھرتیاں منسوخ وتحقیقات کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


تربت :  آل پارٹیزاینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کااجلاس، محکمہ تعلیم میں نان ٹیچنگ آسامیوں پر بھرتیاں منسوخ، بے قاعدگیوں کی تحقیقات، ملوث افسران کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج اورعدالت میں پٹیشن دائرکی جائے گی، آل پارٹیزاینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کا اجلاس منگل کے روزبی این پی مینگل کے دفترمیں منعقدہوا۔



حب اور قلعہ سیف اللہ میں مسافر کوچ الٹنے سے 25سے زائد افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


حب: بلوچستان کے علاقے حب میں مسافر کوچ الٹنے سے 11افراد زخمی ہوگئیں تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے آر سی ڈی روڈ کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوگئیں۔



بلوچستان بورڈ میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہیں, خالد بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین خالد بلوچ نے کہا ہے کہ چیئرمین بورڈ نے ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرکے ادارے میں موجود مخصوص گروہ کو شکست دی ہے۔بی ایس او ادارے میں ہونے والی اصلاحات میں چیئرمین بورڈ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مشترکہ کوششوں سے بلوچستان بورڈ کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے۔



ژوب’بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


ژوب: واپڈا کے ناروا بجلی کی غیر اعلانیہ 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کم اولٹیج اور بجلی کی انکھ مچولی کے خلاف ژوب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ شرکاء نے چیف کیسکو اور مقامی واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔



حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ ریم ترازی نے یہاں ملاقات کی، صوبائی وزراء بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران یونیسف چیف فیلڈ آفس کی سربراہ نے وزیراعلیٰ کو یونیسف کے تحت جاری تشنج سے بچاؤ مہم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو تشنج جیسے خطرناک مرض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانا ہے۔