کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین خالد بلوچ نے کہا ہے کہ چیئرمین بورڈ نے ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرکے ادارے میں موجود مخصوص گروہ کو شکست دی ہے۔بی ایس او ادارے میں ہونے والی اصلاحات میں چیئرمین بورڈ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مشترکہ کوششوں سے بلوچستان بورڈ کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے۔