واسا کیسکو کا نا دہندہ نکلا ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع شہر میں پانی کا شدید بحران

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ واساکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کا30کروڑ روپے کا ناہندہ نکلا کیسکو نے درجنوں ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کردی شہر میں پینے کے صاف پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا۔



ماسٹر پلان پر کام شروع ہونے سے گوادر ایک ترقی یافتہ شہربن جائیگا، شازیب کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل شاہ زیب خان کاکڑ نے کہا کہ گوادر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے بھر پور استفادہ کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلڈرز اینڈ ڈپوپلرز ایسوسی ایشن کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا انہوں نے کہاکہ گوادر سمارٹ سٹی ماسٹر پلان منظور ہوکر 2050تک نافذ العمل رہے گا۔



بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل، کنڑولر امتحانات کو گرفتار کرکے شامل تفیش کیا جائے، بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے وائس چیرمین ملک زبیر, سیکڑیڑی اطلاعات عمران بلیدی، سی سی ممبر خالد بلوچ صمد بلوچ ادریس بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے۔



قلات نیمرغ سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد

| وقتِ اشاعت :  


قلات: قلات کے علاقے نیمرغ سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد متوفی کو فائرنگ کر کے قتل کے بعد ویرانے میں پھینک دیا گیا تھا قلات لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلات کی یونین کونسل نیمرغ کے علاقے سمالو سے ایک شخص کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔



تربت آزادی مارچ کے قافلے کو انتظامیہ نے روک لیا

| وقتِ اشاعت :  


تربت: آزادی مارچ میں شرکت کرنے والے جے یو آئی کے کارکنان کو روک لیا گیا، انتظامیہ نے تربت کوئٹہ ٹرانسپورٹ بندکرادیں، جے یو آئی کاقافلہ کوئٹہ روانہ نہ ہوسکا، ٹرانسپورٹ بند کرنے کے اور آزادی مارچ میں زبردستی روکنے کے خلاف جے یو آئی رہنماؤں کی ہنگامی پریس کانفرنس، قافلے روکنا حکومت کی بھونڈی حرکت ہے مگرہم کسی نہ کسی طریقے سے اسلام آبادپہنچ جائیں گے۔



گڈانی ساحل پر کوئلہ سے بجلی گھر کی تعمیر قبول نہیں ’عبدالغنی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغنی زامرانی نے کہاکہ ساحل گڈانی پر وفاقی حکومت نے چین کے تعان سے کوئلہ سے بجلی گھر بنانے کا جو پلانٹ بنانے کا ارادہ کیاہے یہ سمندری اور انسانی حیات کیلئے شدید نقصان دہ ہے جسے ہرگز قبول نہیں کیاجائیگا،بیشک بجلی کابحران ایک سنگین مسئلہ ہے لیکن بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے دیگر زرائع بھی ہیں۔