بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،زاہد شیخ

| وقتِ اشاعت :  


تربت: یونیورسٹی آف تربت اور قومی احتساب بیورو(نیب)بلوچستان کے تعاون سے بدعنوانی کے برے اثرات کے بارے میں آگاہی وتدارک مہم کے سلسلے میں تربت یونیورسٹی کے گوادرکیمپس میں ایک لیکچرپروگرام کا اہتمام کیاگیاجس میں نیب بلوچستان کے ڈائریکٹرزاہدشیخ، ڈائریکٹرگوادرکیمپس اعجاز احمد اور لیکچررشعبہ کامرس ذین العابدین نے خطاب کیا۔



پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، ضلعی انتظامیہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ وچیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن(ر) طاہر ظفر عباسی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ پرائس لسٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا سرکاری مقررکردہ پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔



مارچ کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، تمام اضلاع ٹرانسپورٹ کا بندو بست کریں، جمعیت بلوچستان نے ہدایات جاری کردیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی مجلس عاملہ اور آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں قائم کمیٹیوں کا اعلی سطحی اجلاس زیر صدارت صوبائی امیر مولانا عبدالواسع منعقد ہوا جس میں رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔



صنفی مساوات کے لیے مربوط اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، کنونشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:صوبائی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سائرہ عطا بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان خواتین کی ترقی پر بھرپور انداز میں اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس امر سے با خوبی آگاہ ہے کہ آبادی کے نصف سے زائد حصّے کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے تمام وسائل کو استعمال میں لا کر پالیسی سازی و استعداد کاری میں پیشرفت کر رہی ہے۔



پاکستان میڈیکل کمیشن کا قیام غیر آئینی ہے، ڈاکٹر دلدار بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ ڈاکٹرزفورم کے آرگنائزرڈاکٹردلداربلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کاقیام غیر آئینی ہے،اٹھارہویں ترمیم کے بعدمحکمہ صحت کے اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے ہیں، پی ایم ڈی سی کو ختم کرکے حکومت نے صوبوں کے آئینی اختیارات میں مداخلت کی ہے۔



بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل کیخلاف ڈھاڈر میں احتجاجی مظاہرہ ریلی نکالی گئی

| وقتِ اشاعت :  


ڈھاڈر: کچھی یوتھ اتحاد کے زیر اہتمام صدر منظور بلوچ کی قیادت میں بلوچستان یونیورسٹی جنسی ہراسمنٹ اسکینڈل کے خلاف پریس کلب ڈھاڈر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا قبل ازیں شاہی چوک سے ریلی نکالی گئی۔



صحافی عبدالقادر قلندرانی کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: ممتاز صحافی کالم نگار اور خضدار پریس کلب کے سینئر نائب صدر میر عبدالقادر قلندرانی طویل علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے وہ گزشتہ پانچ ماہ سے کینسر کے موزی مرض کا مقابلہ کر رہے تھے۔