سیاسی جماعتیں طلباء تنظیمیں جامعہ ایسوسی ایشن ادارے کی بحالی میں ساتھ دیں‘وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد انور پانیزئی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ کا انتظار ہے پوری یونیورسٹی ہی کیوں نہ ملوث ہو کسی کو نہیں بخشا جائیگا۔ایمان کی حدتک اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی حرمت کاتحفظ کرونگا۔ کل کی بات ماضی بن گئی ہم زندہ قوم ہیں۔



طلباء گرینڈ الائنس کا سابق وائس چانسلر کی گرفتاری کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن،اسلامی جمعیت طلباء،جمعیت طلباء اسلام نظریاتی اوراہلحدیث یوتھ فورس پر مشتمل طلباء گرینڈالائنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں پیش آنیوالے ہراسگی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔



ڈگری کالج کی لائبریری تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،احمد نواز بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے سریاب ڈگری کالج میں زیر تکمیل لائبریری کا معائنہ کیااس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے احمد نواز بلوچ نے کہا کہ ڈگری کالج کی لائبریری تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔



مستونگ سردیوں کی آمد کیساتھ ہی گیس غائب

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: مستونگ کے نواحی علاقوں کلی ریگ کلی تیری کاریز سیف اللہ کلی سر بند و دیگر علاقوں میں گیس کی انتہائی کم بلکہ پریشر بلکل نہ ہونے کی برابر ہے گیس حکام کی بے حسی اور لاپروائی کے باعث متاثرہ علاقوں کے عوام کو سردیوں کی اس سیزن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



ایرانی تیل پر پابندی سے بے روزگاری میں اضافہ ہو گا،خورشید جمالدینی

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے صوبائی حکومت کے جانب سے بلوچستان میں ایرانی تیل اور ڈیزل کی بندش پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو روزگار تعلیم صحت کے سہولیات دینے میں ناکامی کے بعد ہزاروں کنبوں کو بیک جنبش قلم بے روزگار و نان نطفہ کا محتاج بنادیا ہے۔



خضدار‘ گیس کی عدم فراہمی اور بولان مائننگ کی عوام کو نظر انداز کرنے کیخلاف ریلی و احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے زیر اہتمام خضدار کو گیس کی عدم فراہمی،بولان مائننگ انٹر پرائزز کی جانب سے فیروز آباد کے عوام کو نظر انداز کرنےقومی شاہراہ کو دو رویہ نہ کرنے اور بلوچستان یونیورسٹی میں ویڈیو اسکنڈل اور مجرموں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے خلاف بی این پی کے مرکزی رہنماء و سابق چیئرمین بی ایس او محی الدین بلوچ،سنٹرل کمیٹی کے ممبران کامریڈ غلام حسین،شفیع مینگل،میر علی حسن لہڑی،میر محمد انور قلندرانی اور میر سکندر شیخ کی قیادت میں نکالی گئی،ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کی۔



سی ٹی ایس پی ٹیسٹ میں بد عنوانیاں ہوئی ہیں‘‘ قلات کے امیدواروں کا احتجاج‘ عدالت سے رجوع کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


قلات: سماجی و قبائلی رہنما سردار زادہ میر منیر احمد نیچاری نے CTSP امیدواروں اور سماجی رہنماوں حافظ فضل رحمانی، حافظ عبدالصمد، علی احمد شاہوانی،اسداللہ نیچاری، اسداللہ رئیسانی، مقبول شاہوانی، ریاض احمد نیچاری، ثنا اللہ، شاہ میر، قاری غلام مصطفی نیچاری،وقار احمد قمبرانی، منیراحمد، محمد عامر، عمیر احمد،محمد یاسر، کرم بخش، عبداللہ، عبدالرشید، عبدالقدیر زیب سمیت دیگر کے ہمراہ اجلاس کے بعد پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہحالیہ سی ٹی ایس پی ٹیسٹ میں زیادتی کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے۔