آخر ترکی کو شام کے کردوں سے مسئلہ کیا ہے؟

| وقتِ اشاعت :  


ترکی نے بدھ کو شام کے شمال مشرقی سرحدی علاقے میں  کرد ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ انقرہ نے سرحدی علاقے میں فضائی کارروائی سے شروع ہونے والے آپریشن کو پیس سپرنگ کا نام دیا ہے۔



جعلی ادویات و ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کوئٹہ،2ڈینٹل کلینکس 2اتائی کلینکس اور 3میڈیکل سٹور ز بند

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اسپیشل کمیٹی برائے پرائیویٹ ہسپتال،اتائی ڈاکٹرز،کلینک و میڈیکل اسٹورزنے ہزارگنجی میں کارروائی کرتے ہوئے 2ڈینٹل کلینکس،2اتائی کلینکس اور 3میڈیکل سٹورز سیل کردئیے۔



تربت،امن کی بگڑتی صورتحال کے خلاف بی این پی عوامی کا احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


تربت: تربت میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور قیام امن کے لیئے بی این پی عوامی کی جانب سے پریس کلب تربت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرہ کی قیادت مرکزی کمیٹی کے رکن خلیل تگرانی اور ضلعی صدر کامریڈ ظریف ذدگ نے کی۔



دکی انتظامیہ کی شہریوں سے نامناسب سلوک کا نوٹس لیا جائے، اے این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں اسسٹنٹ کمشنر دکی کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرسی کے زعم میں قبائلی اور معاشرتی اقدار کی پامالی کسی صورت قبول نہیں،عزت خان ناصر اور دیگر کے خلاف ایف آئی آ ر کا اندراج الٹاچور کوتوال کو ڈانٹنے کے مترادف ہے۔



نیشنل پارٹی عوامی حقوق کا دفاع کرے گی،عبدالحمید بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر عبدالحمید بلوچ سینئر رہنماء سابق میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نیشنل پارٹی خضدار کے جنرل سیکریٹری اشرف علی مینگل سینئر نائب صدر میر سلمان زہری عبدالوہاب غلامانی، بی ایس او پجار کے مرکزی جنرل سیکریٹری نادر بلوچ و دیگر نے خضدار پریس کلب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی پسے ہوئے طبقات، غریب عوام، کسان مزدور محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے جب بھی عوام کی ترجمانی عوام کی سرپرستی کا مرحلہ آیا تو نیشنل پارٹی نے سب سے زیاد ہ صف اوّل کا کردار نباتے ہوئے عوام کی بہتر انداز میں رہنمائی کی، آج بھی ہم سمجھتے ہیں کہ خضدار میں عوام کی رہنمائی ان کی قیادت اور ان کے مسائل کے حل کی بے حد ضرورت ہے، عوام کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کیا جارہاہے۔



بولان میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس کی داخلہ پالیسی قبول نہیں، سابقہ ضوابطہ بحال کئے جائیں،بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس کے داخلہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلوچستان تعلیمی لحاظ سے پسماندگی کی واضح علامت ہے جہاں تعلیمی اداروں میں سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے طلبا و طالبات کا مستقبل تاریکی کا منظر پیش کررہی ہیں۔