تربت، برطرف ٹیچروں کافوری بحالی کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


تربت: برطرف ٹیچرزکااجلاس،ڈی ای اواوراے سی تربت سے ملاقاتیں وزیراعلیٰ بلوچستان ضلعی انتظامیہ کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں برطرف ٹیچرزکوبحال کرے،ٹیچرزکی برطرفی سے ضلع کیچ کے متعدد سکولوں میں تدریسی عمل متاثر،بچوں کا سال ضائع ہونے کاخدشہ ہے۔



حکومت پی ایس ڈی پی میں اپوزیشن حلقوں کو نظر انداز کررہی ہے،بلوچستان اپوزیشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندرا یڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پی ایس ڈی پی میں اپوزیشن حلقوں کو نظرانداز کررہے ہیں اپوزیشن کے شدید تحفظات ہیں غیر ملکی دورہ کے واپسی کے بعد بلوچستان اسمبلی کااجلاس بلائیں گے جس میں تمام تر صورتحال پر گفت وشنید کی جائے گی۔



قلات، سلنڈر دھماکے میں زخمی 3خواتین چل بسیں

| وقتِ اشاعت :  

۔ — فائل فوٹو

قلات: قلات میں چند روز قبل کلی گوم کے ایک مکان میں گیس سلنڈر دھماکہ میں ایک بچہ سمیت سات خواتین زخمی ہو گئے تھے جن میں سے تین خواتین گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہو گئے ہیں مرحوم خواتین میں جے یوپی کے رہنماء مولانا عبدالغفار حلیمی کی اہلیہ بیٹی اور بہو شامل ہیں۔



بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کھٹائی میں پڑ گیا چار ماہ گزرنے کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان جاری نہیں کیا جاسکا سابقہ بلدیاتی اداروں کو مدت مکمل ہونے سے قبل ختم کردیا گیا۔



ملکی حالات مخدوش ہیں جو مایوسی کا سبب ہے،پرنس محی الدین

| وقتِ اشاعت :  


قلات: بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ ملکی حالات بہت خراب ہیں یہ بائیس کروڑ عوام کے لیئے بہت بڑی نامیدی ہے مہنگائی نے غریب عوام کو مزید غریب کردیا ہے اور امیروں نے سرمایہ کاری بند کردی ہے اور اپنا پیسہ بیرون ملک منتقل کررہے ہیں جس سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔



بلوچستان طلباء متحد ہو کر حقوق کی جدوجہد کریں،طلباء سیاسی بحران سے نوجوان غیر ضروری سرگرمیوں کا حصہ بن رہے ہیں،بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت بالاچ بلوچ منعقد ہوا جبکہ اجلاس کے مہمان خاص مرکزی وائس چئیرپرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمان مرکزی انفارمیشن سیکرٹری شبیر بلوچ تھے، اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے، مختلف ایجنڈوں پر بحث کرنے کے بعد مستقبل میں تنظیم کی کراچی میں فعالیت کے لئے متعدد فیصلے لئے گئے۔



عمران خان کے تمام وعدے ایک ایک کر کے اپنی موت آپ مر گئے

| وقتِ اشاعت :  


عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد اُن کے تمام وعدے ایک ایک کر کے صرف ایک سال میں اپنی موت آپ مر گئے، چاہے وہ سیاسی ہوں یا کوئی اور یعنی جن جن سیاسی پارٹیوں پر وہ کھل کر الزامات لگاتے رہے، الیکشن کے بعد جب ان کو حکومت بنانے کی ضرورت پڑی تو وہ یہ بھول گئے کہ ماضی میں انہوں نے کیا کہا تھا۔



ڈاتیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عدلیہ کی بہتری کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے، طاہر ہ صفدر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان ہا ئی کورٹ کی چیف جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے کہا ہے کہ ہمیں ذاتیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عدلیہ کی بہتری کے لئے مشترکہ کوششیں کر نے کی ضرور ت ہے، اجتماعی کوششوں سے ادارے بنتے ہیں شخصیات آنے جانے والی ہیں دوام ہمیشہ ادارے کو ہے۔