کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر دوسرے مرحلے میں منگل کے روز بی ایف اے کی آپریشنل ٹیم نے کارروائی کے دوران بڑی اراضی پر کاشت کی گئیں مختلف سبزیاں ہل چلاکر تلف کردیں۔
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پشتون دنیا کے جس بھی حصے اور کونے میں رہیں ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں تمام پشتون ایک جسم کی مانند ہیں۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ نے جاری کردہ بیان میں شہید ملک نوید دہوار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ملک نوید دہوار کے قربانیاں طرز جدوجہد بلوچ قوم سمیت دنیا بھر کے محکوم و مظلوم عوام کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی یے شہید نے قومی جدوجہد نظریاتی سیاست اور اصولوں کو ہمیشہ اہمیت دی۔
کراچی : حکومت نے سنت ابراہیمی ادا کرنے والوں پر بھی ٹیکس لگا دیا۔ حکومت کی جانب سے ٹیکس پالیسی نافذ کیے جانے کے بعد اب قیمتی مویشیوں کی قربانی کرنے پر ٹیکس دینا ہوگا، قیمتی مویشی کی خریداری پر فائلرز ونان فائلرز کو بھی چیک کیا جائے گا اور آمدنی کے ذرائع بھی معلوم کیے جائیں گے۔
نوشکی : دس ارب روپے معمولی رقم ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کوکوئی 10 کرب روپے پر بھی خرید نہیں سکتا ہم سوداگر نہیں نہ اجتماعی مفادات پر سمجھوتہ کرنے والے ہیں بلوچستان کے حقوق کے پاسبان ہیں بی این پی لاپتہ افراد کوکسی صورت میں نہیں بھول سکتا لاپتہ افرادکی بازیابی ہماری پہلی ترجیح ہے بلوچستان کی خوشحالی وترقی وامن امان کیلئے ضروری کہ لاپتہ افراد کوجتنا ممکن ہوبازیاب کرایاجائے آنے والادور خوشحالی کا ہوگی۔
مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کے زیر اہتمام پارٹی کے رہنما شہید ملک نوید دہوار کی دوسری برسی کی مناسبت سے سراوان پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس سے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری واجہ منظور بلوچ ضلعی صدر میر عبداللہ جان مینگل جنرل سیکرٹری میر محمد حنیف رستم زئی حاجی اکرم لودھی چیئرمین میر انور مینگل ثنااللہ بلوچ ٹکری باسط ابابکی میر نجیب جتک اور دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسال قبل ملک نوید دہوار کی بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے شہید ملک نوید دہوار ایک نڈر بے باک سیاسی کارکن تھے۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے 259 ڈیرہ بگٹی میں 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ روک دی،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے شاہ زین بگٹی کو بحال کیا تو پھر یہ کیس چل نہیں پائے گا۔