پنجگور میں بجلی کی طویل بندش، طلباء نے روڈ بلاک کر کے احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور : بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بجلی کے 18گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف طلباء کا ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نیڈی سی روڑ ڈسٹرکٹ کورٹ روڑ ایئرپورٹ روڑ اور بازار جانے کے مختلف شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی کو کئی گھنٹوں تک معطل کر دیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔



نوازشریف اور آصف زرداری کے پاس فرار کا کوئی رستہ نہیں، تحریک انصاف

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے لئے فرار کا کوئی رستہ باقی نہیں بچا جبکہ وزیراعظم مسلسل کہتے آئے ہیں کہ ان دونوں خاندانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا۔



آصف زرداری پر کیسز سیاسی ہیں، پی پی اپنا ایجنڈا نہیں چھوڑے گی: مرتضیٰ وہاب

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ آصف زرداری پر کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے اور اس کا مقصد ہماری قیادت کو ہراساں کرنا ہے لیکن پیپلزپارٹی اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔



اسلم جان گچکی کو خراج تحسین پیش، بلوچ قومی و سائل پر اختیار کیلئے جدوجہد پارٹی مشن ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام عظیم سیاسی،قوم وطن دوست رہنماء شہید میر اسلم جان گچکی کے 17ویں برسی کی مناسبت سے بی این پی کوئٹہ کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیا گیا جس کی صدارت شہید میر اسلم گچکی کی تصویر سے کرائی گئی جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ساجد خان ترین ایڈووکیٹ،اعزازی مہمان پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر غلام نبی مری تھے۔



میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مسودہ بارے جلدکو ئی فیصلہ کریں گے، سی پی این ای

| وقتِ اشاعت :  


کراچی ; پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PMRA) کا مسودہ تاحال زیر غور ہے اور سی پی این ای سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے اس سلسلے میں بھرپور مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔