وویمن یونیورسٹی نوشکی کیمپس کی بھرتیوں میں میرٹ کی پامالی کی گئی، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے تعلیمی اداروں میں میرٹ کی پامالی اقربا پروری فیسوں میں اضافہ پسند و ناپسند کے بنیاد پر بھرتیوں سے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو مفلوج کی جارہی ہے۔



چھوٹا گوشت 900روپے فی کلو بڑا گوشت 550روپے فی کلو قصابوں نے اپنے نرخ مقرر کردیئے،عوام ہکا بکا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : حکومتی نرخ تسلیم کرکے ہڑتال ختم کرنے والے قصابوں کی لوٹ مار جاری۔ چھوٹا گوشت900روپے اور بڑا گوشت550 روپے میں فروخت ہوا۔ شہریوں نے جب قصائیوں سے سرکاری نرخ کا اصرار کیا تو انہیں قصائیوں نے کہیں اور سے گوشت لینے کا مشورہ دے دیا۔



جوڈیشری میں کرپشن اقربا پروری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف جدوجہد کریں گے، وکلاء رہنما ء

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عدالتی نظام کے بحالی کیلئے وکلا عوام نے اپنی جانوں کا نزرانہ دیکر عدلیہ کو بحال کرایا تھا تحریک کسی فرد کیلئے نہیں بلکہ سسٹم کیلئے تھا موجودہ جوڈیشل سسٹم میں کرپشن اقربا پروری لوٹ کھسوٹ میرٹ کی پامالی اپنے رشتے داروں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔



بی این پی کے 6نکات پر عملدرآمد کرکے بلوچ عوام کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے، آغا حسن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ چھ نکات پر عملدرآمد کر کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے بلوچستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں میں بھی اضافہ کیا جائے بی این پی کے 26ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتی ہے۔



بیوٹمز کے انتظامی امور میں بلو چوں کو نمائندگی نہیں دی جارہی، بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بیوٹیمز کے انتظامی امور میں بلوچوں کو نمائندگی نہ دینا باعث افسوس ہے۔یونیورسٹی میں ایک مخصوص گروہ پورے انتظامی امور کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں جو انتظامی امور کو اپنے مرضی کے مطابق منتخب کرکے اپنے من پسند افراد کے ذریعے تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے۔



بلوچستان اور وفاق کے ٹریبونلز میں اعتماد میں لئے بغیر تعیناتیاں قبول نہیں کرینگے، وکلاء تنظیمیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے وکلا ء تنظیموں بلوچستان بار کونسل،ہائیکورٹ بارایسو سی ایشن، کوئٹہ بار ایسوسی شن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بلوچستان اور وفاق کے ٹربیونلز میں وکلا ء نمائندوں کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی قسم کی تعیناتی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔