کوئٹہ، سول ہسپتال میں4سال بعد بھی کول اینڈوارم پلانٹ کی تنصیب نہ ہوسکی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال سول سنڈیمن ہسپتال میں چار سال سے کول اینڈ وارم پلانٹ کی تنصیب نہ ہو سکی ٹھیکہ دار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگیا دس کروڑ روپے سے زائد مالیت کا پلانٹ ایک دن بھی اسٹارٹ نہ ہوسکا۔



کوئٹہ میں ٹریفک کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، کمشنر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد ہا شم خان غلزئی نے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کاخاتمہ ٹریفک نظام کی بہتری اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے سلسلے میں سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس کے علاوہ شہر میں ڈرگزمافیاکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا کرنے والے غیر قانونی سائیکل وموٹر سائیکل اسٹینڈ زہٹا ئیں جائیں۔ 



کوئٹہ ، گیس کے باعث دم گھٹنے سے نیا شادی شدہ جوڑا جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں کمرے میں گیس بھرنے سے نیا نویلا شادی شدہ جوڑا موت کے منہ میں چلا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کچلاک کی حدود نیو خروٹ آباد کے رہائشی بائیس سالہ سورگل اور بیس سالہ فاطمہ کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ 



کوئٹہ ضمنی الیکشن ، بی این پی نے جمعیت کی حمایت کا فیصلہ کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ جمعیت کے ارکان اسمبلی زابد علی ریکی ، اصغر ترین اور حلقہ پی بی 26 سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار ولی محمد ترابی نے پیر کی رات سراوان ہاوس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی ، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ، ساجد ترین ایڈووکیٹ ، موسیٰ بلوچ ، غلام نبی مری سے ملاقات کی اور حلقہ پی بی 26 سے جمعیت علماء اسلام کے امید وار ولی محمد ترابی کی حمایت کرنے کے لئے بات چیت کی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے ۔



بی ایم ٹی اے اساتذہ کے حقوق کیلئے بہترین فورم ہے،بلوچ ڈاکٹرز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوی ایشن کے نو منتخب عہداران مرکزی صدر پروفیسر ظاہر خان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر خان بابر، نائب صدر پروفیسر اچکزئی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صمد گچکی، جوائنٹ سیکرٹری بیزن بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری ظہور شاہ، فنانس سیکرٹری عاشق حسین ، پریس سیکرٹری خلیل بلوچ کوارڈینیشن سیکرٹری ڈاکٹر عارف اور سیکرٹری فیمیل فیکلٹی ڈاکٹر رخسانہ کاسی کو مبارک پیش کرتے ہوئے اْمید ظاہر کی کہ وہ اپنی محنت لگن اور جدوجہد سے ادارے میں بہتری لانے کی کوششں کرینگے اور BMC کو ملک کے اولین کالجوں کے صف میں لا ئینگے۔