پاک بحریہ میں سمندروں کا عالمی دن نہایت جوش و خروش سے منایا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : سمندرو ں کا عالمی دن ہر سال 8جون کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور سمندروں اور ان میں موجود وسائل کے دیرپا استعمال سے متعلق آگہی پیدا کرنا ہے۔ اس سال سمندروں کے عالمی دن کے لیے منتخب کردہ موضوع ’ پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی کی روک تھام اور سمندروں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے حل تلاش کرنا ‘ ہے، تاکہ سمندروں کی اہمیت اور ان کے بڑھتے ہوئے استعمال سے متعلق شعور اجاگرکیا جاسکے۔