رکن بلوچستان اسمبلی میر اظہار حسن کھوسہ مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: قومی احتساب بیورو نے بلوچستان کے سابق وزیر خوراک اور مسلم لیگ ن کے رکن بلوچتان اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ 28کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ انہیں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔



ماماصدیق بلوچ۔۔۔ ’خاموش ہو گیا ہے چمن بولتا ہوا‘

| وقتِ اشاعت :  


ماماصدیق بلوچ کراچی کو خیر باد کہہ کر کوئٹہ جا بسے تھے۔ پہلے انگریزی کا اخبار نکالا اور پھر اُردو روزنامہ۔ دونوں اخبار چل پڑے تو کراچی آنے جانے لگے۔ جب بھی کراچی آتے، پریس کلب ضرور آتےاور نئی نسل کے صحافیوں کے ساتھ گپ شپ کے دوران اپنی زندگی کے تجربات اس انداز میں بیان کرتے کہ کراچی کا پورا صحافتی منظر نامہ آنکھوں کے سامنے گھوم جاتا۔



بلوچ مزاحمتی تحریک سی پیک کے لیے خطرہ نہیں، چین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں متحرک بلوچ مزاحمتی تحریک اب نہ ہی پاکستان، نہ چین اور نہ ہی سی پیک کے لئے کوئی خطرہ ہے ہم سو فیصد پر امید ہیں کہ گوادر بندرگاہ ایک بین الاقوامی تجارتی مرکز بننے کے قریب ہے اور پاکستان میں پہلے کی نسبت امن و امان کی صورت حال کافی بہتر ہوئی ہے ۔



افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

| وقتِ اشاعت :  


 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد طالبان کے ساتھ مذاکرات کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔