غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ’ ٹک ٹاک اور پب جی ایپلیکیشن نے نوجوان نسل کو گمراہ کر دیا ہے اس لیے وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کو انہیں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے’۔