حادثہ کسی دورمیں ہو،ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، حسان خاور

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکا کہنا ہے کہ حادثہ کسی بھی دورحکومت  میں ہو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔برفباری کی پیشگی اطلاع تھی۔ برفباری اورطوفان سیاحوں کی اموات کا سبب بنے۔



یوریا اسمگلنگ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، خسرو بختیار

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ یوریا کی اسمگلنگ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، 10 جنوری سے یوریا کی 4 لاکھ 40 ہزار بوریوں کی روزانہ پیداوار ہوگی، وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ اس وقت 25 ہزار ٹن یوریا پاکستان میں بن رہا ہے، کھاد بنانے والی تمام کمپنیوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔



منی بجٹ کوئی چیز نہیں، یہ فنانس بل ہے، سینیٹر فیصل جاوید

| وقتِ اشاعت :  


سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے منی بجٹ کوئی چیز نہیں، یہ فنانس بل ہے،اس سے معیشت دستاویزی ہو جائے گی، امیر سے ٹیکس لے کر غریب پر لگایا جائے گا، ٹیکس کا غریب پر اثر نہیں پڑے گا، اسٹیک پر ٹیکس لگ رہا ہے وہ امیر کھاتے ہیں، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی ہوگی ۔