وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ یوریا کی اسمگلنگ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، 10 جنوری سے یوریا کی 4 لاکھ 40 ہزار بوریوں کی روزانہ پیداوار ہوگی، وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ اس وقت 25 ہزار ٹن یوریا پاکستان میں بن رہا ہے، کھاد بنانے والی تمام کمپنیوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔