پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص شروع کیا اور پاکستان کی مسلح افواج نے قوم سے کیا ہوا وعدہ نبھایا جس پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں جب کہ پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی۔



پاک فضائیہ اور بھارتی فضائیہ کا مقابلہ 6-0 رہا، ایئروائس مارشل اورنگزیب

| وقتِ اشاعت :  


پاک فضائیہ کے ایئروائس مارشل اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کا کوئی ثانی نہیں، پاک فضائیہ اور بھارتی فضائیہ کا مقابلہ 6-0 رہا، ہم نے خطرے کو ختم کردیا، اینٹی ڈرون سسٹم نے دشمن کے ڈرونز کو جام کرکے غیرموثر کردیا، پاکستان نے اپنا بنایا جی پی ایس جیمنگ سسٹم استعمال کیا، یہ ڈرون جیسے ہی آبادی کی طرف گرادیے جاتے، ہم نے ان کے جی پی ایس میں ’ایرر‘ شامل کیے، براہموس میزائل 3 ہزار کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آئے، براہموس کو سورت گڑھ سے رفیقی ایئر بیس پر فائر کیا گیا۔



عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا اللہ نے فتح سے ہمکنار کیا، پاک فوج

| وقتِ اشاعت :  


ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئی شک میں نہ رہے، ہماری خودمختاری پر پھر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک بحریہ اور فضائیہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ اہم… Read more »



ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا: مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے۔