بجلی بریک ڈاؤن؛ وزیراعظم کی قوم سے معذرت

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کے بجلی بریک ڈاؤن پر قوم سے معذرت کرلی۔ اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز کے بجلی بریک ڈاؤن کے متاثرین سے دلی معذرت خواہ ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کیلئےانکوائری کا حکم دے دیا ہے،… Read more »



فیض حمید کے پاس عمران سمیت کئی پی ٹی آئی اور لیگی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز ہیں: واوڈا

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے پاس مسلم لیگ ن اور عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز موجود ہیں۔



تہران ایران کی سرزمین استعمال کرنے والے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے ،پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : پاکستان نے ایران سرحد پار سے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں نے ایران کی سرزمین استعمال کی،امید ہے ایران ذمہ دار عناصر کے خلاف کریگا،پاکستان بھی اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا،بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر گہری تشویش ہے، پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھاتا رہے گا، سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ دوستانہ تعلقات ہے،دونوں ممالک کے مابین مزید تعلقات مضبوط ہوں گے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایران کی سرزمین استعمال کی،امید کرتے ہیں کہ ایران ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھی اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا، ایران بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، دونوں ممالک کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔



وزیراعظم نے بجلی، گیس مہنگی کرنے اور منی بجٹ لانے کی اصولی منظوری دیدی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے اضافی ٹیکس عائد کرکے 150 سے 200 ارب روپے جمع کرنے، گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے اور منی بجٹ لانے سمیت کئی سخت فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے اصولی منظوری دیدی ہے تاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں تعطل کو ختم کیا جا سکے۔