کسی بھی ترقی یافتہ قوم کی بنیاد تعلیم سے شروع ہوتی ہے سر دار رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار محمد رند نے میر چاکر رند اسکول کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ترقی یافتہ قوم کی بنیاد تعلیم سے شروع ہوتی ہے تعلیم سے ہی معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کو ہمیشہ وفاقی حکومتوں اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تعلیم کے میدان میں نظر انداز کیا گیا ۔



بلوچستان کے اخبارات پر دباؤ ڈالنے والے عناصر کے خلاف احتجاج کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : من مانی خبروں کی اشاعت کے لئے بلوچستان کے اخبارات پر دباؤ ڈالنے والے عناصر کے خلاف احتجاج کا اعلان۔ اس امر کا اعلان انور ساجدی کے زیر صدارت سی پی این ای بلوچستان کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔



سپریم کورٹ کا ڈی جی نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما جے آئی ٹی کے رکن اور ڈی جی نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرفان نعیم منگی کیخلاف کل محکمانہ انکوائری چل رہی تھی آج وہ ہیرو بن گیا ہے ،اب تو عدالتی فیصلے کے باعث ان پر ہاتھ بھی نہیں ڈال سکتے ۔