کراچی : وفاقی وزیر پورت اینڈ شپنگ نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں غیر جمہوری عناصر کا ٹولہ ہے عمران خان کا واحد مقصد اقتدار حاصل کرنا ہے ان کے جمہوریت کے خلاف اقدامات سے سیاسی کلچر تباہ ہورہا ہے نواز شریف کو ہٹانے سے سی پیک پر اثر پڑیگا وہ پیر کو پی این ایس سی بلڈنگ میں واقع کمیپ آفس میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔