وزیراعظم کے اثاثوں میں کمی جبکہ عمران خان کے پاس گاڑی نہیں، الیکشن کمیشن

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے سال 2016 کے مالی گوشوارے جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ عمران خان کے زیر استعمال کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔



گزین مری کو اپنی سرزمین واپس آنے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، ترجمان

| وقتِ اشاعت :  

ghazan-marri

کوئٹہ : نوابزادہ گزین مری کے ترجمان نے وزیر داخلہ اور ترجمان حکومت بلوچستان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ گزین مری اپنی سرزمین پر واپس آرہے ہیں انہیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی نوابزادہ گزین مری نے کسی سے کوئی ریلیف مانگا ہے نوابزادہ گزین مری اپنے خلاف بنے والے مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کریں گے ۔



وفاق بلوچستان کے نوجوانوں کو بے روزگار کر رہی ہے، اے این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینے کے بجائے بے روزگار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے این ایچ اے سے مقامی لوگوں کو نکالنا عوام دشمنی کے مترادف ہے عوامی نیشنل پارٹی اس پر کبھی بھی خاموش نہیں رہے گی ۔



ڈی سی قلات نے تاجروں پر تشدد میں ملوث لیویز اہلکاروں کو معطل کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


قلات: ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ نے گزشتہ دنوں خالق آباد منگچر میں تاجروں پر تشدد کر نے والے تین لیویز اہلکاروں کو معطل کر کے رپورٹ طلب کر لیا ہیں لیویز اہلکارو ں نے چندروز قبل منگچر کے تاجروں کو شدید تشدد کرکے ایک تاجرکو شدید زخمی کردیا تھا ۔



نرسوں کا مطالبات کیلئے چیف جسٹس بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نرس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج بدستور جاری ہے گزشتہ روز انہوں نے اپنے مطالبات حل کرنے کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات کے حق میں ازخود نوٹس لیکر کارروائی کی جائے۔



خضدار کے خواتین کے مرحوم غوث بخش بزنجو کے گھر سامنے مظاہرے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)خضدار خواتین ونگ کی سیکرٹری بی بی ندا مینگل شکیلہ زہری مومل زہری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے معلم القرآن زبیدہ زہری کو ایم پی اے خضدار جو بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کے جھوٹے دعوے کر کے تکتے نہیں نے بلاوجہ برزور شمشیر فارغ کروا کر اپنے کمیشن ایجنٹ میئر خضدار کی بیٹی کو تعینات کروایا ۔



ڈرون حملے دہشت گردی کیخلاف آپریشن کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں، آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں تاہم قابل عمل انٹیلی جنس شیئر کی جائے تو پاک فوج بھی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔