حیدرآباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم انشاء اﷲ دہشت گردی کو ختم کئے بغیر دم نہیں لیں گے بلکہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ بلوچستان گیا وہاں بھی دہشت گردی کا راج تھا، آج وہاں بھی امن ہے اور آج بلوچستان بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وہاں بہت تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔